دھاتی لباسوں میں ملبوس فنکار

،تصویر کا ذریعہOther
نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں انسان اور مشین کے درمیان میل اور مطابقت کا جشن منانے کے لیے رواں سال فنکاروں نے میٹ بال میں خود کو مختلف قسم کی دھاتوں کے لباس میں پیش کیا۔
بہر حال ’مشرقی ساحل کے آسکرز‘ کی پارٹی کے تمام شرکا نے سختی کے ساتھ اس منتخب تھیم کی پابندی نہیں کی ہے۔
یہ سالانہ جشن میوزیم کے کوسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کے لیے لاکھوں ڈالرز کی آمدنی کا ذریعہ ہے۔

،تصویر کا ذریعہOther
گذشتہ سال فلم، موسیقی، کھیل اور فیشن کے ’اے درجے والوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ایسے لباس کا انتخاب کریں جس سے ’مغربی ممالک پر چینی اثرات‘ کی جھلک نظر آئے اور اس میں انھیں بہت حد تک کامیابی بھی ملی۔
رواں سال کی تھیم ’ٹیکنالوجی کے عہد میں فیشن: انسان بمقابلہ مشین‘ ہے۔

،تصویر کا ذریعہOther
مخصوص لوگوں کی شرکت والے اس سالانہ جشن کی سربراہ امریکی ووگ کی مدیر اینا ونٹور ہیں اور وہ اس فیشن شو کی گذشتہ 20 سال سے میزبانی کر رہی ہیں۔
رواں سال ٹکٹ کی قیمت فی کس 30 ہزار ڈالر ہے۔ اس قدر قیمت کے باوجود یہ ایسی پارٹی ہے جس میں شرکت کر پانا بہت ہی مشکل ہے۔

،تصویر کا ذریعہOther
اس میں مہمانوں کی پرائیوسی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور گذشتہ سال سے سوشل میڈیا پر ان کی بابت پوسٹ پر پابندی ہے۔ یعنی ریڈ کارپٹ سے گزرنے کے بعد سے ان کے احوال و کوائف سوشل میڈیا پر نہیں ڈالے جاتے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہOther
گذشتہ سال میوزیم کے کوسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کے لیے ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم اکٹھا کی گئی تھی۔







