فیشن میگزین کے لیے شہزادی کیٹ کی تصاویر

شہزادی کیٹ کی یہ تصویریں فوٹوگرافر جوش اولنز نے نورفوک کے دیہی علاقوں میں کھینچی ہیں
،تصویر کا کیپشنشہزادی کیٹ کی یہ تصویریں فوٹوگرافر جوش اولنز نے نورفوک کے دیہی علاقوں میں کھینچی ہیں

فیشن کے لیے دنیا کی معروف میگزین ووگ نے سو برس مکمل ہونے پر اپنے برطانوی ایڈیشن میں ڈچز آف کیمبرج کی بعض خاص تصاویر شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میگزین نے آئندہ جون میں شائع ہونے والے اپنے رسالے میں سات خاص تصویریں شائع کرنے کی بات کی ہے۔

شہزادی کیٹ کی یہ تصویریں فوٹوگرافر جوش اولنز نے نورفوک کے دیہی علاقوں میں کھینچی ہیں۔

اس طرح کسی بھی میگزین کے لیے پہلی بار فوٹو کھنچوانے والی شہزادی کیٹ آرام دہ کپڑوں میں بالکل مطمئن نظر آرہی ہیں۔

شہزادی کو خود بھی فوٹوگرافی کا بہت شوق ہے اور وہ 2012 سے نیشنل پورٹریٹ گیلری کی سرپرست ہیں
،تصویر کا کیپشنشہزادی کو خود بھی فوٹوگرافی کا بہت شوق ہے اور وہ 2012 سے نیشنل پورٹریٹ گیلری کی سرپرست ہیں

یہ فوٹو نیشنل پورٹریٹ گیلری کے اشتراک سے کھینچی گئی ہیں اور ایک صدی مکمل ہونے پر اس سلسلے میں ووگ نے گيلری میں ’ووگ 100: اے سنچری آف سٹائل ایگزیبشن‘ کے نام سے جس نمائش کا اہتمام کیا ہے اس میں دو تصویریں بھی پیش کی گئی ہیں۔

شہزادی کو خود بھی فوٹوگرافی کا بہت شوق ہے اور وہ 2012 سے نیشنل پورٹریٹ گیلری کی سرپرست ہیں۔

گيلری کے ڈائریکٹر نکولس کلینن کا کہنا ہے کہ ’جوش نے ڈچز کی بالکل ویسی ہی تصاویر لی ہیں جیسی وہ اصل زندگی میں ہیں: زندگی کی رعنائیوں سے پر، طنز و مزاح کی حس سے بھر پور، فکرمند اور ذہین اور حقیقت میں بہت ہی حسین۔‘

میگزین کا یہ شمارہ آئندہ جون کے لیے تیار ہورہا ہے
،تصویر کا کیپشنمیگزین کا یہ شمارہ آئندہ جون کے لیے تیار ہورہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ یہ خاص تصویریں اس حقیقیت کی بھی عکاس ہیں جو ووگ گذشتہ ایک صدی سے فیشن کی دنیا کے نت نئے رنگوں کو اجاگر کرتا رہا ہے۔

برطانوی ایڈشن کے مدیر الیگزنڈر شلمین کا کہنا ہے کہ ڈچز آف کیمبرج کے شوٹ کیے گئے فوٹوگرافز کو میگزین میں شائع کرنا ان کی بڑی امنگوں میں سے ایک تھی اور گیلری کے اشتراک سے صحیح معنوں میں ان کی یہ صد سالہ تقریب ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا: ’یہ نوجوان عورت کو حقیقی معنوں میں خراج تحسین بھی ہے جنھیں خود فوٹوگرافی اور دیہی علاقوں میں زبردست دلچسپی ہے۔‘

اس سے پہلے اس میگزین میں شہزادی ڈایانا کی تصویریں چار بار شائع ہوئی تھیں اور شہزادی این بھی اس پر نظرآ چکی ہیں۔