انڈیا کے نیشنل پارک میں گینڈے کی ہلاکت

،تصویر کا ذریعہ
انڈیا کے کازرنگا نیشنل پارک میں غیر قانونی شکاریوں نے ایک گینڈے کو شکار کر کے اس دن مار ڈالا جس دن برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ اس پارک کا دورہ کیا تھا۔
بالغ نر گینڈے کو مار کر اس کا سینگ کاٹ کر نکال لیا گیا تھا۔ اس سے چند ہی گھنٹے پہلے شاہی جوڑا سفاری کے دوران ایک نایاب سینگ والے گینڈے سے صرف 50 میٹر دور تھے۔
شمالی مشرق صوبہ آسام کے اس 430 مربع کے پارک میں ایک سینگ والے گینڈوں کی دنیا میں سب سے زیادہ تعداد موجود ہے۔ غیر قانونی شکاری گینڈوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں جو اس جانور کو اس کے سینگوں کے لیے مارتے ہیں۔ حیوانات کے تحفظ کرنے والی تنظیمیں اب اس جانور کو معدومی کے خطرے سے دوچار سمجھتی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہ
اس سال 2016 میں اب تک سات گینڈے مارے جا چکے ہیں جبکہ پچھلے برس 20 گینڈوں کو مارا گیا تھا۔
دنیا میں گینڈوں کی کل تعداد 3300 ہے جس میں سے 2400 گینڈے کازرنگا پارک میں موجود ہیں۔
اس پارک میں ہاتھی، بھینسے اور غیر محفوظ ہرن اور چیتے بھی موجود ہیں۔



