پرنس نرولا بگ باس 9 کے فاتح

پرنس نرولا کو بگ باس سیزن نائن کا فاتح قرار دیا گیا

،تصویر کا ذریعہColors

،تصویر کا کیپشنپرنس نرولا کو بگ باس سیزن نائن کا فاتح قرار دیا گیا

بھارت کے معروف ٹی وی ریلٹی شو ’بگ باس 9‘ کے نئے فاتح پرنس نرولا قرار پائے۔ 23 جنوری سنيچر کو ہونے والے ایک رنگا رنگ پروگرام میں ان کے نام کا اعلان کیا گیا۔

اس ریئلٹی شو کے فائنل تک چار شرکا روشیل راؤ، مندنا كريمی، پرنس نرولا اور رشبھ سنہا پہنچے تھے جس میں پرنس نرولا پہلے اور رشبھ سنہا دوسرے نمبر پر رہے۔

جبکہ تیسرے نمبر پر مندنا كريمی اور چوتھے نمبر پر روشیل راؤ رہیں۔

اس شو کا اختتام بہت رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوا اور اس موقعے پر ’بگ باس 9‘ کے فاتح کے اعلان کے لیے سلمان خان کے ساتھ قطرینہ کیف تھیں۔

قطرینہ اپنی آنے والی فلم ’فتور‘ کے پروموشن کے لیے اس شو کے فائنل میں آئی تھیں۔ ان کے ساتھ فلم کے اداکار آدتیہ رائے کپور بھی تھے۔

بگ باس کے سیزن نو میں شاہ رخ اور سلمان کا ایک ساتھ آنا شو کے لیے مفید رہا

،تصویر کا ذریعہcolors channel

،تصویر کا کیپشنبگ باس کے سیزن نو میں شاہ رخ اور سلمان کا ایک ساتھ آنا شو کے لیے مفید رہا

سلمان کے شو پر اپنی فلم ’تماشا‘ کے پروموشن کے لیے رنبیر کپور تو نہ آئے، لیکن ان کے ساتھ ’بریک اپ‘ کی خبروں کے بعد ہی اپنی فلم ’فتور‘ کے لیے قطرینہ آ پہنچیں۔

اس موقعے پر ارجن کپور کلرز چینل پر جلد ہی نشر ہونے والے پروگرام ’خطروں کے کھلاڑی‘ کے بعض شرکاء کے ساتھ آئے اور گھر میں موجود ’بگ باس 9 کی ٹرافی کے دعویداروں کے ساتھ دلچسپ کام انجام دیا۔

فائنل میں سلمان کے پروگرام میں قطرینہ کیف نظر آئیں

،تصویر کا ذریعہshweta pandey

،تصویر کا کیپشنفائنل میں سلمان کے پروگرام میں قطرینہ کیف نظر آئیں

نو اکتوبر سے شروع ہونے والے اس ریئلٹی شو کی ٹی آر پی کے بارے میں کئی باتیں کہی گئیں۔ یہاں تک کہ اس شو کے میزبان سلمان خان نے بھی شرکاء کو اس کی کم مقبولیت کے لیے ڈانٹ پلائی۔

اس بار کافی کچھ پہلی بار ہوا۔ سب سے پہلے تو شو کے فاتح کی رقم کم کر دی گئی۔

ارجن کپور بھی اس شو کے لیے وہاں موجود تھے

،تصویر کا ذریعہshweta pandey

،تصویر کا کیپشنارجن کپور بھی اس شو کے لیے وہاں موجود تھے

پہلےبگ باس کے فاتح کو ٹرافی کے ساتھ 50 لاکھ نقد انعام ملنا تھا جو کم ہوکر 35 لاکھ رہ گیا۔

اسی شو میں کئی سالوں بعد ’کرن ارجن‘ یعنی سلمان اور شاہ رخ خان کا ملن بھی نظر آیا۔ دونوں کے ایک ساتھ والے قسط کے ٹیلی کاسٹ نے شو کی ٹی آر پی میں اضافہ کیا لیکن اس کے بعد دوبارہ اس شو کا ٹی آرپی نیچے آ گیا۔