صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں

دونوں خان اپنے اپنے انداز ایک دوسرے کا ذکر کرنا نہیں بھولتے لیکن دونوں نہ دوستی کا اعتراف کرتے ہیں اور نہ دشمنی کی بات

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشندونوں خان اپنے اپنے انداز ایک دوسرے کا ذکر کرنا نہیں بھولتے لیکن دونوں نہ دوستی کا اعتراف کرتے ہیں اور نہ دشمنی کی بات

بالی وڈ کے سرکردہ اداکاروں میں ہمیشہ ایک قسم کی مسابقت اور چپقلش رہی ہے اور ان میں فلم ناظرین کی زبردست دلچسپی بھی رہی ہے۔

گذشتہ چند برسوں سے بالی وڈ کے دو ٹاپ کے اداکار سلمان خان اور شاہ رخ کے درمیان دوستی اور دشمنی کی خبریں بھی اسی نوعیت کی حامل ہیں۔

دونوں خان اپنے اپنے انداز ایک دوسرے کا ذکر کرنا نہیں بھولتے لیکن دونوں نہ دوستی کا اعتراف کرتے ہیں اور نہ دشمنی کی بات۔

کبھی دونوں نے ایک ساتھ فلم کی، پھر ایک تقریب میں لڑائی کی، مختلف جگہوں پر ایک دوسرے کو نظر انداز کیا، افطار پر گلے بھی ملے اور یہ تمام باتیں اخباروں کی شہ سرخیاں بنتی رہیں۔

بعض شو پر ایک دوسرے کا نام لے کر مزاح پیدا کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

گذشتہ دنوں سلمان خان کی بہن ارپتا خان کی شادی میں سلمان اور شاہ رخ کے درمیان دوستی کی خبر آئی تھی کیونکہ شاہ رخ مہندی کی رسم میں ان کے گھر پہنچے اور دونوں نے دلہن کو دعائیں دیں، ساتھ تصویریں کھچوائیں۔

سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے دبنگ فلم میں ایک ساتھ کام کیا ہے

،تصویر کا ذریعہARBAZ KHAN FILMS

،تصویر کا کیپشنسلمان خان اور سوناکشی سنہا نے دبنگ فلم میں ایک ساتھ کام کیا ہے

لیکن اس کے بعد بھارت کی ٹی وی ریئلیٹی شو ’بگ باس 8‘ کی ایک قسط میں سلمان خان نے اس بات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا کہ ان دونوں میں کوئی دوستی بھی ہے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا جب اپنی فلم ’ایکشن جیکسن‘ کے پروموشن کے لیے بگ باس کے گھر پہنچیں تو سلمان نے ان سے پوچھا کہ عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان میں ان کا سب سے پسندیدہ اداکار کون ہے؟

اس کے جواب میں سوناكشي نے اپنے انداز میں کہا کہ ’اب تو آپ کی شاہ رخ سے دوستی ہو گئی ہے تو اگر میں۔۔۔‘

ابھی سوناكشي اتنا ہی کہا تھا کہ سلمان درمیان میں بول پڑے، ’نہیں۔ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔‘

سلمان نے پھر سے وہی سوال شاہ رخ کے انداز میں سوناكشی سے پوچھا جس کا جواب سوناكشی نے شاہ رخ کے انداز میں دیا، ’س س س س س س سلمان۔‘

یہ بگ باس کے سیٹ پر مزاح پیدا کرنے کے لیے تھا یا پھر حقیقت لیکن یہ بھی خبریں آئی تھیں کہ سلمان کی بہن ارپتا کی تقریب میں سلمان سوناکشی پر چیخ پڑے تھے اور سوناکشی رو پڑی تھیں۔