شاہ رخ سلمان خان کے گھر پہنچ گئے

،تصویر کا ذریعہARPITA KHAN INSTAGRAM
بالی وڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان کی شادی کے موقعے پر مہندی اور گیت کی رسوم میں شرکت کے لیے شاہ رخ خان بھی پہنچ گئے۔
شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک دوسرے کا حریف سمجھا جاتا ہے اس لیے جب بھی دونوں کی ملاقات ہوتی ہے، میڈیا کے لیے سرخیاں تیار ہو جاتی ہیں۔
شاہ رخ خان ممبئی کے باندرہ کے علاقے میں واقع سلمان خان کے گھر ’گیلیكسي اپارٹمنٹ‘ پر اتوار کو رات 12 بجے پہنچے۔
ارپتا خان نے سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ لی جانے والی اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شيئر کیں۔ سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتري نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصاویر پوسٹ کیں۔

،تصویر کا ذریعہAP
اتل اگنی ہوتری سلمان کی بہن الويرا خان کے شوہر ہیں۔
سلمان نے شاہ رخ خان کو شادی میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا تھا اور شاہ رخ نے میڈیا سے کہا تھا کہ وہ شادی میں ضرور شریک ہوں گے کیونکہ ارپتا ان کی بھی چھوٹی بہن کی طرح ہیں۔
ارپتا کی شادی حیدرآباد میں 18 نومبر کو ہونے والی ہے اور اس میں امیتابھ بچن اور عامر خان جیسے ستاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
عامر خان نے ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ انھیں شادی میں شرکت کے لیے کسی کارڈ یا دعوت نامے کی ضرورت نہیں کیونکہ ارپتا ان کی بھی بہن ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سے قبل سلمان خان دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اس میں شرکت کے لیے مدعو کرنے آئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP







