سلمان اور شاہ رخ ایک بار پھر بغل گیر

،تصویر کا ذریعہAjay Pancholi
رمضان کے مہینے میں بالی وڈ کے دو ستارے سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک افطار پارٹی کے موقعے پر ایک بار پھر گلے ملے۔
اس سے قبل گذشتہ سال بھی یہ دونوں ایک ایسی ہی افطار پارٹی پر گلے ملے تھے اور میڈیا میں ان کے پھر سے دوست بننے کے آثار پر بہت باتیں ہوئی تھیں۔
تاہم بعد میں دونوں نے کسی قسم کی دوستی کی بات سے انکار کیا تھا تاہم انھوں نے دشمنی نہ نبھانے کی بھی بات کہی تھی۔
اس کے بعد کئی پروگراموں میں دونوں نے ایک دوسرے کی دبے لفظوں میں ہی سہی تعریف بھی کی تھی۔
گذشتہ شام افطار پارٹی کے بعد اپنی آنے والی فلم ’کک‘ کے پروموشن کے سلسلے میں سلمان خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا: ’آج میں شاہ رخ سے ملا۔ وہ اچھا آدمی ہے۔ میں اسے پسند کرتا ہوں۔ میں نے اسے ہمیشہ پسند کیا ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہstargold
بہر حال اس ملاقات کے بارے میں ابھی شاہ رخ کے خیالات کا علم نہیں ہے۔
اس بار بھی ممبئی میں بابا ضیاءالدین صدیقی کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں یہ دونوں یکجا ہوئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
واضح رہے کہ بابا صدیقی کی افطار پارٹی ہر سال منعقد ہوتی ہے اور اب بالی وڈ کے مشاہیر کے لیے بڑی تقریب تصور کی جانے لگی ہے۔
ان دونوں کے علاوہ اس پارٹی میں سلمان کے بھائی سہیل خان اور ارباز خان والد سلیم خان بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ معرف ہدایت کار مدھر بھنڈار کے ساتھ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان بھی وہاں موجود تھے۔

،تصویر کا ذریعہpr







