قطرینہ کیف کو سلمان کا دعوت نامہ

قطرینہ کیف پہلے مبینہ طور پر سلمان خان کی گرل فرینڈ ہوا کرتی تھیں اور ارپتا کے بہت قریب تھیں
،تصویر کا کیپشنقطرینہ کیف پہلے مبینہ طور پر سلمان خان کی گرل فرینڈ ہوا کرتی تھیں اور ارپتا کے بہت قریب تھیں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ قطرینہ کیف کو سلمان خان نے اپنی بہن ارپتا کی شادی میں مدعو کیا ہے۔

لوگوں کا خیال تھا کہ رنبیر بھی مدعو ہوں گے لیکن وہ شاید سلمان خان کی فہرست میں شامل نہیں کیونکہ اطلاعات کے مطابق انھیں مدعو نہیں کیا گیا۔

بھارتی اخبار ممبئی مرر میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق قطرینہ کو نہ صرف شادی کے لیے مدعو کیا گیا ہے بلکہ دلہن ارپتا کو سجانے کی ذمہ داری بھی انھیں ہی سونپی گئی ہے۔

قطرینہ کیف کی پہلے سلمان خان سے بہت دوستی ہوا کرتی تھیں اور ارپتا کے بہت قریب تھیں لیکن اب وہ رنبیر کپور کے انتہائی نزدیک ہیں اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں جلد ہی ایک مکان میں شفٹ ہونے والے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سلمان نے پرینکا چوپڑا کو بذات خود دعوت دی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق سلمان نے پرینکا چوپڑا کو بذات خود دعوت دی ہے

بہن کی شادی پر سلمان خان اپنے بچھڑے دوستوں کو منانے کی جستجو میں تو نہیں ہیں؟

انھوں نے شاہ رخ خان کو بھی شادی کے لیے دعوت نامہ روانہ کیا اور شاہ رخ خان ایک قدم آگے بڑھ کر ارپتا کی مہندی اور سنگیت کی تقریب میں سلمان کے گھر پہنچ گئے۔

دوسری جانب یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ رنبیر کپور ایک وقت سلمان خان کے قریبی دوستوں میں تھے اور سلمان نے ایک دفعہ انھیں ایک قیمتی گھڑی بھی تحفے میں دی تھی۔

شاہ رخ خان تو سنگیت کی رسم میں بھی شریک رہے

،تصویر کا ذریعہARPITA KHAN INSTAGRAM

،تصویر کا کیپشنشاہ رخ خان تو سنگیت کی رسم میں بھی شریک رہے

لیکن اب یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سلمان کے دوستوں کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں ہے یا بات کچھ اور ہے۔ ابھی یہ بات بھی واضح نہیں کہ آیا قطرینہ بھی اس شادی میں شرکت کرتی ہیں یا نہیں۔

اطلاعات کے مطابق مہمانوں کی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، امیتابھ بچن، عامر خان، شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑا وغیرہ اہم نام ہیں۔

شادی حیدرآباد کے فلک نما میں آج 18 نومبر ہو رہی ہے۔