عامر اور سلمان کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ پھر سے

،تصویر کا ذریعہEROS
بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان اور سلمان خان کی نومبر سنہ 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ پھر سے ریلیز ہو رہی ہے۔
اخبار ڈی این اے کے مطابق فلم کی تقسیم کرنے والی کمپنی ایروز اسے 20 سال بعد دوبارہ ریلیز کر رہی ہے۔
عامر خان اور سلمان خان کی اہم کردار والی راجکمار سنتوشی کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم جب 1994 میں ریلیز ہوئی تھی تب اسے کامیابی نہیں ملی سکی تھی۔
لیکن اس کے بعد سیٹلائٹ ٹی وی پر جب جب یہ فلم دکھائی گئی لوگوں نے اسے خاصا پسند کیا۔
اطلاعات کے مطابق ’انداز اپنا اپنا‘ کی دوبارہ ریلیز پر عامر خان زیادہ خوش نظر نہیں آ رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہfilm poster
اپنی فلم ’پی کے‘ کے ایک پرموشنل پروگرام میں جب عامر سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’اس فلم کو اب ریلیز کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔‘
عامر نے یہ بھی کہا: ’یہ پی کے کا پروگرام ہے۔ انداز اپنا اپنا کے لیے صحیح وقت نہیں ہے۔‘
یہ ایک رومانک کامیڈی ہے جس میں عامر اور سلمان کے ساتھ روینا ٹنڈن اور کرشمہ کپور کی جوڑی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مبصرین کا خیال ہے کہ اس کی ریلیز سے پی کے بزنس پر اثر پڑ سکتا ہے کیونکہ اسی ماہ پی کے بھی ریليز ہو رہی ہے اور 70 ایم ایم پر لوگ انداز اپنا اپنا کو پسند کریں گے۔
اس فلم کا ایک منفرد پہلو یہ بھی ہے کہ اس میں 60 اور 70 کی دہائی کے انداز والے گیت ہیں۔







