بالی وڈ راؤنڈ اپ

سلمان چیخ پڑے اور سوناكشي رو پڑیں

اطلاعات کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی بہن ارپتا کی شادی کے ریسپشن کے موقعے پر اداکارہ سوناکشی سنہا کو رلا دیا۔

اخبار ممبئی مرر میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق سوناكشي اور سلمان کے درمیان گفتگو جاری تھی کہ اچانک سلمان خان نے اونچی آواز میں چیخنا شروع کر دیا اور سوناكشي رونے لگیں۔

سوناكشي کے رونے کے بعد بھی سلمان زور زور سے بولتے رہے، انھیں ’میں نے ایسا نہیں کہا۔۔۔‘ کہتے سنا گيا۔ گویا وہ کوئی بات واضح کرنا چاہ رہے ہوں۔

اس کے بعد فلم ساز اشون يارڈي نے دونوں کے درمیان کی تلخی کو کم کیا اور ماحول کو پرسکون کرایا۔

سوناکشی سنہا نے حال ہی میں سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان کی ایک فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ اسی کے بعد سے دونوں کے درمیان تلخي چل رہی تھی۔ اس سے قبل ان دونوں نے دبنگ سیریز میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

میرے خاندان سے نہ ٹکرانا، پرینکاکا انتباہ

پرینکا چوپڑہ ملکۂ عالم بننے کے بعد فلموں میں آئیں

،تصویر کا ذریعہHOTURE

،تصویر کا کیپشنپرینکا چوپڑہ ملکۂ عالم بننے کے بعد فلموں میں آئیں

اداکارہ پرینکاچوپڑہ اپنی ایک دور کی رشتے کی بہن مننارا ہانڈا کی فلم ’ضد‘ کی حمایت میں اس فلم کے پروموشن کی ایک تقریب میں آئيں۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنی بہنوں کی گاڈ مدر ہیں اور ان کے رہتے ان کے خاندان کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

پرینکا نے کہا: ’میرے ہوتے ہوئے کوئی میرے خاندان سے نہ ٹکرائے۔ میری بہنیں میرے نام کا جتنا فائدہ اٹھا سکتی ہیں اٹھا لیں۔ پرينیتی کو میں نے شروع میں سپورٹ کیا تھا اور اب وہ سٹار ہے۔‘

واضح رہے کہ پرينیتی چوپڑہ پرینکا کی قریبی رشتے دار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: ’پرينیتی کو اب میری ضرورت نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ مننارا بھی جلد ہی وہ مقام حاصل کر لے گی۔‘

فلم میں مننارا کے بہت بولڈ سین ہیں۔

امیتابھ بچن کا مشکور

فلم ’عشقیہ‘ سے عادل کی گاڑی چل نکلی ہے
،تصویر کا کیپشنفلم ’عشقیہ‘ سے عادل کی گاڑی چل نکلی ہے

فلم ’انگلش وگلش‘ میں اداکارہ شری دیوی کے شوہر کے کردار میں عادل حسین کی بہت پذیرائی ہوئی۔

اس سے قبل انھوں نے فلم ’کمینے‘، ’عشقیہ‘ اور ’ریلكٹینٹ فنڈامنٹلسٹ‘ میں بھی اہم کردار نبھائے لیکن عادل کے مطابق انھیں فلموں میں مزہ نہیں آتا۔

24 سالوں سے تھیئٹر سے وابستہ عادل کہتے ہیں: ’تھیٹر میں پیسہ نہیں ہے۔ اگر پیسے ملتے ہوتے تو میں کبھی فلمیں نہیں کرتا۔ بلکہ تھیئٹر سے وابستہ فنکار فلموں میں صرف پیسوں کے لیے ہی آتے ہیں۔ اصل مزا تو تھیٹر میں ہی ہے۔‘

عادل حسین اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’زیڈ پلس‘ میں لیڈ رول میں ہیں۔

پیسے کی کمی کے متعلق انھوں ایک واقعہ اس طرح بیان کیا: ’میرے پاس فلم (عشقیہ) کی تجویز آئی تو میرے پاس دہلی سے ممبئی جانے کے پیسے نہیں تھے۔ پھر ڈائریکٹر ابھیشیک چوبے ممبئی سے دہلی آئے اور انھوں نے مجھے سکرپٹ سنائی۔‘

 اب ان کی فلم زیڈ پلس آ رہی ہے جس میں انھوں نے ایک موٹر میکنک کا کردار ادا کیا ہے

،تصویر کا ذریعہADIL HUSSAIN

،تصویر کا کیپشن اب ان کی فلم زیڈ پلس آ رہی ہے جس میں انھوں نے ایک موٹر میکنک کا کردار ادا کیا ہے

فلم ’عشقیہ‘ سے ان کی گاڑی چل نکلی ہے تاہم وہ امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کرنا نہیں بھولتے کہ کس طرح امیتابھ نے ان کی زندگی میں اہم کردار ادا کیا۔

عادل بتاتے ہیں: ’میں نے اپنی زندگی کی ابتدائی کمائی امیتابھ بچن کی آواز نکال کر حاصل کی۔ انگلش وگلش میں انھوں نے مہمان کردار ادا کیا تھا۔ تب میں انھیں یہ بات بتانا چاہتا تھا لیکن نہیں بتا پایا۔ کبھی موقع ملے گا تو بتاؤں گا کہ آپ کی آواز نکال کر میں نے بہت کمایا اور کھایا۔ آپ کا مجھ پر قرض ہے۔‘