رنبیر کو اپنی فلم پر مذاق پسند نہیں آیا

،تصویر کا ذریعہPhantom
فلم ’غنڈے‘ سے مشہور ہونے والے اداکار رنویر سنگھ اور ارجن کپور کی جوڑی نے آئیفا ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے دوران رنبیر کپور کی فلموں کا مذاق اڑایا تھا۔
حال ہی میں ملائیشیا میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں رنبیر کپور کو ان کی فلموں کے بارے میں کیا جانے والا مذاق پسند نہیں آیا۔
اس شو کو گذشتہ دنوں ٹی وی پر دکھایا گیا اور میڈیا کے مطابق دونوں میزبانوں نے اس کو ایک نئے مقام پر پہنچا دیاہے۔
ان دونوں نے کہا کہ ان کی فلم ’رائے‘ کو رائے نہیں بلکہ ’ڈسٹرائے‘ یعنی ’تباہ کر دو‘ کہنا چاہیے۔

،تصویر کا ذریعہwizspk
اس کے علاوہ انھوں نے ’بامبے ویلویٹ‘ فلم کے نام پر جانی جانی کہتے ہوئے نرسری رائم بنائی اور کہا کہ رنبیر کے کردار کا نام ’روٹی‘ ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس فلم کی اداکارہ انوشكا شرما کے کردار کا نام ’روزی‘ تھا اور اس طرح فلم کا نام ’روزی - روٹی‘ ہونا چاہیے تھا۔
اور پھر انھوں نے کہا کہ ’دونوں نے مل کر انوراگ کشیپ کی جیب سے روزی روٹی چھین لی۔‘
بامبے ویلویٹ فلم کے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ اس پروگرام میں شریک تھے اور ناظرین میں بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ اس مذاق سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے لیکن رنبیر کپور کو مذاق پسند نہ آیا۔

،تصویر کا ذریعہyrf
رنویر سنگھ اور ارجن کپور بعض فلاپ فلموں پر اپنے انداز میں تبصرہ کر رہے تھے جبکہ رواں سال ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی دونوں فلمیں ’رائے‘ اور ’بامبے ویلویٹ‘ باکس آفس پر ناکام رہیں اور کچھ زیادہ نہیں کر سکیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اب رنبیر کپور کی امیدیں امتیاز علی کی فلم ’تماشا‘ سے وابستہ ہیں۔ اس میں وہ اپنی سابق گرل فرینڈ دیپکا پاڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے۔







