فلموں کے بعد اب گووندا نے دوبارہ ٹی وی کا رخ کر لیا

گوندہ کی حالیہ فلم ہیپی اینڈنگ کو ناظرین کی جانب سے بہت پسندیدگی نہ مل سکی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنگوندہ کی حالیہ فلم ہیپی اینڈنگ کو ناظرین کی جانب سے بہت پسندیدگی نہ مل سکی

بالی وڈ کے معروف سٹار گووندار اپنی دوسری فلمی اننگز میں بہت حد تک ناکامی کے بعد اب ٹی وی کا سہارا لے رہے ہیں۔

گووندا اب ریئلٹی شو ’ڈانس انڈیا ڈانس سپر مام‘ میں جج کے طور پر نظر آئیں گے۔

وہ شو کے موجودہ ججز گیتا کپور اور ٹیرنس کے ساتھ بیٹھیں گے۔

بالی وڈ اداکاروں میں ڈانس کے متعلق گوندا کی قدرتی صلاحیت کو سراہا جاتا رہا ہے اور اس کے علاوہ ان کے مزاح کی بھی باتیں ہوتی رہی ہیں۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران گووندا نے مزاحیہ انداز میں کہا: ’میں بہت چوزي ہو گیا ہوں۔ اتنا زیادہ کہ چوز (پسند یا انتخاب) کرنے کے لیے کچھ بچا ہی نہیں۔ اس لیے پھر سے ٹی وی پر واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔‘

گوندہ کی اداکاری میں رقص اور ٹائمنگ بہت اہمیت کی حامل ہے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنگوندہ کی اداکاری میں رقص اور ٹائمنگ بہت اہمیت کی حامل ہے

خیال رہے کہ ٹی وی پر بھی یہ گووندا کی دوسری اننگز ہوگی۔

گووندا اس سے پہلے سنہ 2001 میں گیم شو ’جیت چھپر پھاڑ کے‘ ہوسٹ کر چکے ہیں لیکن شو نے جس کارکردگی کا آغاز میں مظاہر کیا اسے جاری نہیں رکھ سکا اور اسے جلد ہی بند کر دیا گیا۔

سنہ 2004 میں گوندا نے سیاست میں قدم رکھا اور ممبئی سے انتخاب جیت کر رکن پارلیمان بنے۔

سنہ 2003 سے 2013 کے درمیان انھوں نے صرف تین فلمیں ’بھاگم بھاگ‘ (2006)، ’پارٹنر‘ (2007) اور ’لائف پارٹنر‘ (2009) کیں۔

اس کے بعد گووندا نے سنہ 2014 میں فلم ’كل دل‘ اور ’ہیپی اینڈنگ‘ کے ساتھ فلموں میں واپسی کی لیکن دونوں ہی فلمیں فلاپ ہو گئیں۔

گووندہ نے کل دل میں ایک منفی کردار ادا کیا ہے

،تصویر کا ذریعہYashraj

،تصویر کا کیپشنگووندہ نے کل دل میں ایک منفی کردار ادا کیا ہے