گووندا کی بیٹی بھی اداکاری کے میدان میں

گووندا کی بیٹی نرمدا نے اپنا نام نرمدا سے بدل کر ٹینا رکھ لیا ہے

،تصویر کا ذریعہHoture

،تصویر کا کیپشنگووندا کی بیٹی نرمدا نے اپنا نام نرمدا سے بدل کر ٹینا رکھ لیا ہے

فلم اداکاروں کے بچوں کا فلمی دنیا میں قدم رکھنا عام بات ہے اور بالی وڈ میں ان دنوں فلموں سے منسلک لوگوں کے بچوں کی قطار لگی ہوئی ہے۔

تاہم بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کی بیٹی ابھی تک اتنی خوش قسمت ثابت نہیں ہوئی ہیں۔

کئی سالوں سے گووندا کی بیٹی نرمدا کے بارے میں یہ باتیں ہوتی رہی ہیں کہ وہ بالی وڈ سے اپنے کریئر کا آغاز کر سکتی ہیں۔ اب تازہ اطلاعات کے مطابق بالی وڈ سے نہ سہی لیکن گووندا کی بیٹی نرمدا کا فلمی کریئر پنجابی سینیما سے ضرور شروع ہونے والا ہے۔

نرمدا ایک پنجابی فلم میں مشہور پنجابی ایکٹر اور گلوکار گپی گریوال کے ساتھ اپنی پہلی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ لیکن انھوں نے اس فلم کے لیے انھوں نے اپنا نام ’نرمدا‘ سے بدل کر ’ٹینا‘ رکھ لیا ہے۔

اخبار ممبئی مرر سے بات کرتے ہوئے نرمدا کی ایک قریبی دوست نے بتایا: ’ہمارے سارے دوست نرمدا کو ان کے گھریلو نام ٹینا سے بلاتے ہیں اور ہماری صلاح پر ہی اس نے ایسا کیا کیونکہ ٹینا نام ایک سٹار کے طور پر زیادہ اچھا لگتا ہے۔‘

نرمدا کے والد گووندسا کا بھی اصل نام گووند آہوجا تھا جسے انھوں نے فلموں میں آنے کے بعد بدل لیا تھا۔

گووندا 80 اور 90 کی دہائیوں میں بالی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں شامل رہے اور انھوں نے اپنے طرز کی بہتر کامیڈی پیش کی۔