بالی وڈ راؤنڈ اپ
سوناکشی سنہا وزن سے قطعی پریشان نہیں

،تصویر کا ذریعہAFP
بالی وڈ میں جب سے دبلی پتلی اداکاراؤں کا فیشن عام ہوا تب سے فلموں میں قدم رکھنے سے پہلے وزن کم کرنا لازمی سا ہو گیا ہے۔
اس فہرست میں ایک نام سوناکشی سنہا کا بھی ہے جنھوں نے زبردست ورزش کے بعد اپنا وزن کم کیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کے لیے وزن کبھی پریشانی کا موجب نہیں رہا۔
ایک پریس کانفرنس میں جب سوناكشي سے پوچھا گیا کہ کیا زیادہ وزن کی وجہ سے انھیں کبھی کسی قسم کے احساس کمتری سے تو نہیں گزرنا پڑا تو اس کے جواب میں سوناکشی نے انتہائي پر اعتماد لہجے میں کہا: ’سچ تو یہ ہے کہ میں کچھ زیادہ ہی پراعتماد رہی ہوں۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو میں یہاں نہیں ہوتی۔‘
کھانے پینے کے تعلق سے کسی قسم کے پرہیز پر انھو نے کہا: ’میں کھانے کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرتی۔ یہ ضرور ہے کہ جنک فوڈ چھوڑ دیا ہے۔ اب بالکل صحت مند کھانا ہی کھاتی ہوں۔ کھانا چھوڑنا تو میرے لیے ممکن نہیں ہے۔‘
اداکار عمران خان ان دنوں بے روز گار

،تصویر کا ذریعہ
بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کا بھانجا ہونا ہی شاید سب کچھ نہیں کیونکہ ان دنوں ان کے بھانجے عمران خان بے کار ہیں اور کسی بھی فلم میں کام نہیں کر رہے ہیں۔
اب جب فلمیں نہیں تو کیا کر رہے ہیں عمران؟ اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ’اس وقت کوئی شوٹنگ نہیں کر رہا ہوں۔ سارا وقت اپنی بیوی اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار رہا ہوں۔ میری ترجیح میرا خاندان ہے۔
عمران خان جلد ہی باپ بننے والے ہیں۔ ان کی شادی سنہ 2011 میں ہوئی تھی۔ سال 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گوری تیرے پیار میں‘ ان کی آخری فلم تھی جو کامیاب نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ اس میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ کرینہ کپور بھی تھیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اپنے جسم کے بھروسے ٹائیگر

،تصویر کا ذریعہ
جیکی شروف نے فلموں میں فلم ’ہیرو‘ سے قدم رکھا تھا اور اب ان کے بیٹے ٹائیگر شروف فلموں ’ہیرو پنتی‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ ان کی فلم کو یہی نام دیا گیا ہے اور یہ فلم جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔
ٹائیگر شروف کا حوصلہ بڑھانے میں اداکار عامر خان پیش پیش ہیں۔ سبھاش گھئی بھی ٹائیگر کی تعریف کے پل باندھتے نظر آ رہے ہیں لیکن لوگ ٹائیگر شروف کو سننے کے لیے بےقرارا نظر آئے۔
فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر ٹائیگر شروف بھی موجود تھے لیکن انھوں بس تھوڑی سی ہی بات کی۔ بہت نروس نظر آ رہے تھے۔ انھوں نے اسی انداز میں کہا: ’میں تو پوری طرح سپورٹس میں لگا ہوا تھا، فلموں میں آنے کے بارے میں کبھی خیال بھی نہیں آیا۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’پھر جب فلم ہیروپنتي میں اداکاری کی پیش کش ہوئی تو میں نے سوچا کہ میں اچھا تو لگتا ہی ہوں، بہتر جسم ہے اور اچھی طرح ڈانس بھی کر لیتا ہوں تو کیوں نہ ان کا فلموں میں استعمال کروں۔‘
فلم ’ہیروپنتي‘ کے خالق ساجد ناڈياڈوالا ہیں اور اس کے ڈائریکٹر شبیر خان ہیں۔







