سُپر بال میں کیٹی پیری کی شاندار کارکردگی

کیٹی نے کئی انسانوں سے بنائے گئے شیر پر بیٹھ کر اپنا کانسرٹ شروع کیا

،تصویر کا ذریعہgetty

،تصویر کا کیپشنکیٹی نے کئی انسانوں سے بنائے گئے شیر پر بیٹھ کر اپنا کانسرٹ شروع کیا

امریکہ کی نیشنل فٹبال لیگ کے مشہور سپورٹس موقع ’سُپر بال‘ کے ہالف ٹائم شو میں مشہور گلوکار کیٹی پیری نے ایک بہت بڑے شیر پر سوار ہو کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ان کے ساتھ ایک اور مشہور گلوکار لینی کراوٹز نے بھی گانا گایا اور ڈانسرز نے شارک کے کاسٹیومز پہنے۔

امریکی گلوکارہ کیٹی نے ایک بارہ منٹ کے کانسرٹ کے دوران اپنے مشہور گانے گائے۔ شو میں ریپر مسی ایلیئٹ نے بھی شرکت کی۔

کانسرٹ کے آخر میں کیٹی نے اپنا گانا ’فائر ورک‘ گایا اور اسی دوران آتشبازی بھی ہوئی۔

برطانوی اخبار ’دا گارڈین‘ کے مطابق نتیجے میں ایک ’ بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ ہوا جو اپنے حد سے زیادہ ڈرامائی انداز اور موسیقی کی وجہ سے مشہور ہے۔‘

کیٹی نے شطرنج کے ٹکڑوں کے کاسٹیومز میں ملبوس ڈانسرز کے ساتھ ڈانس کیا اور ریپر مسی ایلیئٹ نے بھی شو میں شرکت کی

،تصویر کا ذریعہgetty

،تصویر کا کیپشنکیٹی نے شطرنج کے ٹکڑوں کے کاسٹیومز میں ملبوس ڈانسرز کے ساتھ ڈانس کیا اور ریپر مسی ایلیئٹ نے بھی شو میں شرکت کی
کیٹی نے شارک کاسٹیوم میں ملبوس ڈانسرز کے ساتھ بھی ڈانس کیا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکیٹی نے شارک کاسٹیوم میں ملبوس ڈانسرز کے ساتھ بھی ڈانس کیا

نیو انگلینڈ پیٹریاٹس کو سی ایٹل سی ہاکس کو شکست دینے کی گیم میں کئی مشہور شخصیات موجود تھیں جن میں برٹنی سپیئرس، ول فیرل اور مارک والبرگ بھی موجود تھے۔

کیٹی سے پہلے گزشتہ ہالف ٹائم شوز میں دیگر مشہور گلوکاروں نے کارکردگی دکھائی ہے جن میں میڈونا، بیانسے اور برونو مارس موجود تھے۔

کیٹی پیری نے انچاسوے سُپر بال کی نشاندگی اپنی انگلی پر ’XLIX‘ ٹیٹو کروا کر کی، جس کا لیٹن زبان میں مطلب 59 ہے۔

انھوں نے ٹویٹ کیا کہ: میں نے سوچا کے آج کے دن تو خون بہانا بنتا ہے۔‘ کیٹی نے شو میں اپنے مشہور گانے ’ائی کسڈس گرل‘ اور ’ٹین ایج ڈریم‘ گائے۔

حاضرین کو ایڈ بریک میں ہالی وڈ کی نئی فلموں کےٹریلر بھی دیکھنے کو ملے جیسے کہ جوریسک ورلڈ اور پچھ پرفیکٹ۔