قطرینہ کو دیر کرنے والے پسند نہیں؟

اس سے قبل قطرینہ کیف نے اپنے میک اپ آرٹسٹ کے کہیں اور جانے پر شور مچایا تھا

،تصویر کا ذریعہMadam Tussauds

،تصویر کا کیپشناس سے قبل قطرینہ کیف نے اپنے میک اپ آرٹسٹ کے کہیں اور جانے پر شور مچایا تھا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ قطرینہ کیف کو سیٹ پر دیر سے آنے والے لوگوں سے سخت کوفت ہوتی ہے۔

شاید اسی سبب انھوں نے اپنے 11 سال پرانے میک اپ مین كو ملازمت سے نکال دیا۔

ویسے سیٹ پر سلمان خان، شاہ رخ خان اور گووندا جیسے ستاروں کے تاخیر سے آنے کی خبریں اکثر میڈیا کی شہ سرخیوں میں نظر آتی رہتی ہیں، لیکن کسی کی تاخیر کی وجہ سے کام سے ہی چھٹی مختلف معاملہ ہے۔

سبھاش سنگھ نامی میک اپ آرٹسٹ فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘ سے ان کا میک اپ کر رہے ہیں۔

حال ہی میں انوراگ باسو کی فلم کے سیٹ پر سبھاش کے وقت سے نہ پہنچ پانے پر قطرینہ کیف نے انھیں سرزنش کرنے کی بجائے انھیں کام سے ہی فارغ کر دیا۔

ممبئی کے اخبار ایچ ٹی کیفے میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق قطرینہ کیف نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’اس نے کہیں اور کام لے لیا تھا اور یہاں میرا شوٹ جاری تھا ایسے میں ہمیں ایک متبادل چاہیے ہی تھا۔‘

قطرینہ کیف ان دنوں انوراگ باسو کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنقطرینہ کیف ان دنوں انوراگ باسو کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

اس سے قبل قطرینہ کیف نے سنہ 2011 میں اپنے میک اپ آرٹسٹ کے اس وقت کی نئی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ لندن جانے کی خبر پر بہت ہنگامہ کھڑا کیا تھا اور ٹائمز آف انڈیا میں اس کے متعلق ایک خبر بھی شائع ہوئی تھی۔

یہ واقعہ یش راج بینر تلے بننے والی فلم ’میرے برادر کی دلھنیا‘ کے زمانے میں پیش آيا تھا۔