بالی وڈ راؤنڈ اپ

،تصویر کا ذریعہHoture
بہن کے لیے قطرینہ کیف کمربستہ
قطرینہ کیف اب اپنی چھوٹی بہن ایزابیل کیف کو بالی وڈ میں لانے کے لیے کوشاں ہیں۔
ایزابیل، انڈو- کینیڈین فلم ’ڈاکٹر كیبي‘سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کر چکی ہیں لیکن اب وہ بالی وڈ میں قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔
فلم ’بینگ بینگ‘ کے پروموشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قطرینہ نے کہا:’میں اس کے لیے سب کچھ کروں گی جو میرے بس میں ہو گا وہ سب کروں گی۔‘ ویسے فی الحال ایزابیل لاس اینجلس میں ہیں۔
قطرینہ کے مطابق ایزابیل کے پاس ان کی اپنی ٹیم اور مینیجر ہیں۔ اگر وہ ہندی فلموں میں آتی ہیں تو میں اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے یہاں ان کے قدم جمانے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گی۔
قطرینہ نے کہا کہ ایزابیل کی پہلی فلم ’ڈاکٹر كیبي‘ کو امریکہ اور کینیڈا میں پذیرائی ملی ہے اور ایزابیل کے کام کی بھی تعریف ہو رہی ہے۔
جیل میں سنجے دت سے مذاق

،تصویر کا ذریعہPK
بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت جو ان دنوں سنہ 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔جیل میں ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
پونے کی يروڈا جیل سے انھوں نے اپنی اس ’پریشانی‘ کے بارے میں فلم ’پی کے‘ کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو خط لکھ کر اطلاع دی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دراصل ہیرانی کی فلم میں سنجے دت نے بھی خصوصی کردار ادا کیا ہے۔
جب سے اس فلم کا پوسٹر لانچ ہوا ہے جس میں عامر خان تقریباً برہنہ نظر آ رہے ہیں اس کے بعد سے جیل میں سنجے دت کے ساتھی قیدی ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
سنجے دت نے لکھا: ’لوگ میرا مذاق اڑا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہیرانی اب اگلے پوسٹر میں مجھے برہنہ کر دیں گے۔‘
’پی کے‘ کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ یہ فلم 19 دسمبر کو ریلیز ہوگی اور فی الحال اس کی پوسٹ پروڈکشن پر کام جاری ہے۔

،تصویر کا ذریعہFox Star
عامر نے ہٹایا ریڈیو
فلم ’پی کے‘ کے پوسٹر میں محض ایک ریڈیو کے ساتھ تقریباً بے لباس نظر آنے والے عامر خان نے ریتک روشن کے چیلنج پر اب اس ریڈیو کو بھی ہٹا لیا ہے۔
دراصل اپنی فلم ’بینگ بینگ‘ کے پروموشن کے تحت رتیک روشن نے بالی وڈ کے بعض اداکاروں کو ’بینگ بینگ چیلنج‘ دیا ہے۔
اس سلسلے میں انھوں نے عامر خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا: ’عامر پی کے پوسٹر میں آپ نے ریڈیو سے ستر پوشی کر رکھی ہے۔ میں آپ کو چیلنج دیتا ہوں کہ یہ ریڈیو ہٹا کر دکھائیں۔‘
عامر خان نے چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا: ’ریتک مجھے آپ کا چیلنج قبول ہے لیکن میرے ریڈیو ہٹانے کے بعد جو ہوگا اس کا ذمہ دار میں نہیں ہو گا۔‘
عامر نے چیلنج کو پورا کرتے ہوئے ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا جس میں وہ ’پی کے‘ کے پوسٹر والے پوز میں ریڈیو پکڑے نظر آ رہے ہیں۔
اس کے بعد انھوں نے وہ ریڈیو ہٹایا بھی لیکن ایسا کرتے وقت وہ پورے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔







