انوشکا کا انکار اور سنی کی فیملی فلم
ابھی منگنی نہیں ہوئی ہے: انوشکا شرما

بالی وڈ اداکارہ انوشكا شرما مبینہ طور پر اپنی منگنی سے متعلق خبروں سے اتنی پریشان ہیں کہ اب انھوں نے خود اپنے مداحوں کے سامنے براہ راست اپنی بات رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گذشتہ کئی دنوں سے میڈیا میں ان کی اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی قربتوں کی خبریں آ رہی ہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں جلد ہی منگنی کرنے والے ہیں۔
انوشكا شرما نے اس معاملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیا ہے اور فیس بک پر براہ راست اپنے مداحوں سے بات کی ہے۔
انھوں نے ویڈیو چیٹ میں کہا: ’میں ابھی انگیجڈ نہیں ہوں۔ میری منگنی نہیں ہو رہی ہے۔ میرے بارے میں کئی قسم کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔میں ہر بار میڈیا سے اس بارے میں بات نہیں کر سکتی اس لیے براہ راست اپنے مداحوں سے روبرو ہوں۔ میں اپنے کام سے خوش ہوں اور فی الحال کام پر فوکس کرنا چاہتی ہوں۔‘
انوشكافی الحال عامر خان کے ساتھ اپنی فلم ’پی کے' کے پرموشن میں مصروف ہیں۔
سنی ليون کی پہلی فیملی فلم

،تصویر کا ذریعہHOTURE
اداکارہ سنی ليون نے جب سے بالی وڈ میں قدم رکھا ہے تب سے ان کی فلموں کو صرف بالغوں کے دیکھنے کے ہی سرٹیفیکیٹ مل رہے ہیں۔
لیکن سنی اب اپنی اس شبیہ سے بور ہو گئی ہیں اور کچھ مختلف کرنا چاہتی ہیں۔
بالی وڈ ہنگامہ ویب سائٹ کے مطابق سنی ليوني نے رام کپور کے ساتھ ایک فلم سائن کی ہے جس کا نام ہے ’کچھ کچھ لوچا‘ ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سنی نے بتایا کہ فلم مکمل طور پر ایک فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ہے۔
سنی کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ ہر عمر کے لوگ ان کی فلمیں دیکھیں جن میں بچے بھی شامل ہوں۔
سنہ 2013 میں سنی ليوني کی فلم ’راگنی ایم ایم ایس -2‘ کو زبردست کامیابی ملی تھی اور اس کے بعد سنی نے مبینہ طور پر اپنی فیس بھی بڑھا دی ہے۔
رنویر کچھ بھی کر سکتے ہیں!

،تصویر کا ذریعہYASHRAJ FILMS
’رنویر سنگھ کچھ بھی غیر متوقع کر سکتے ہیں۔‘
کم از کم فلم ’كل دل‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑہ تو یہی کہنا ہے۔
فلم کے پروموشن سے وابستہ ایک اہم پروگرام میں انھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا: ’رنویر آپ کے سامنے بغیر کپڑوں کے بھی آ سکتے ہیں۔ اگر آپ کبھی ان کی وینیٹی وین میں جائیں تو بہت امکان ہے کہ رنویر بے لباس ہوں۔‘
پرينیتی بتاتی ہیں: ’وہ کئی بار میرے سامنے بغیر پتلون کے بیٹھ جاتے ہیں۔ میں ان سے فریاد کرتی رہتی ہوں کہ پلیز پتلون پہن لو۔ لیکن وہ نہیں سنتے۔‘
پرينیتی کے مطابق وہ کسی بھی آرٹسٹ کے میك اپ روم میں بغیر دروازہ کھٹکھٹائے پہنچ جاتی ہیں لیکن رنویر کے روم میں بغیر سوچے سمجھے جانا خطرناک ہے۔







