شاہ رخ خان اپنے بیٹے کو دھوم 6 سے لانچ کر سکتے ہیں

،تصویر کا ذریعہHOTURE
بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آرين خان کے فلمی کریئر کا نمایاں انداز میں آغاز ہو سکتا ہے۔
بھارت کے اہم اخبار ہندوستان ٹائمز کے ایچ ٹی کیفے ایڈیشن میں شائع ایک خبر کے مطابق معروف فلم ساز آدتیہ چوپڑا نے ایک ساتھ ’دھوم 4،‘ ’دھوم 5‘ اور ’دھوم 6‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آدیتیہ چوپڑا معروف فلم ساز یش چوپڑا کے بیٹے ہیں اور انھوں نے اداکارہ رانی مکھر جی سے شادی کی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’دھوم تھری‘ نے بالی وڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق ’دھوم 4‘ میں سلمان خان کے اداکاری کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ’دھوم 5‘ میں شاہ رخ خان کے جلوہ گر ہونے کی پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہHOTURE
ایچ ٹی میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق آدیتیہ ’دھوم 6‘ میں شاہ رخ کے بیٹے آرين خان کو لانچ کریں گے۔ اور شاہ رخ خان اس فلم کے شریک فلم ساز ہوں گے۔
آرين ابھی 17 سال کے ہیں۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ شاہ رخ چاہتے ہیں کہ آرين جب تک 21 سال کے نہ ہو جائیں، فلموں سے دور رہیں۔
اس سے قبل شاہ رخ کئی بار دھوم سیریز کی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







