مجھ میں آج بھی اعتماد کی کمی ہے: شاہ رخ

،تصویر کا ذریعہcolors
معروف اداکار شاہ رخ خان کی تازہ فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کو بالی وڈ کی سب سے مہنگی فلموں میں سے ایک کہا جا سکتا ہے۔
بطور پروڈیوسر شاہ رخ خان نے فلم میں خوب پیسہ لگایا ہے۔ فلم کی شوٹنگ دبئی میں کی گئی اور بین الاقوامی سطح کے سپیشل ایفکٹس ڈالے گئے۔ اس کے بعد فلم کی تشہیر کے لیے اس فلم کی ٹیم نے امریکہ اور برطانیہ تک کا دورہ کیا۔
یہ بات تو عام ہے کہ فلم کی کس طرح تشہیر کرنی ہے اور شاہ رخ یہ اچھی طرح جانتے ہیں لیکن ایک چیز ان کے بقول ایسی ہے جس سے ان ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں اور وہ ہے ہدایت کاری۔
شاہ رخ کا کہنا ہے: ’یقینا مجھے اس انڈسٹری میں 25 سال ہو گئے ہیں لیکن میرے ہاتھ پاؤں آج بھی ہدایت کے نام سے پھولنے لگتے ہیں۔ میں شاید ہدایتکاری نہیں کر سکتا۔ مجھ میں وہ اعتماد نہیں ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہRED CHILLIES
شاہ رخ نے اپنی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کی ہدایت کار فرح خان کے بارے میں کہا: ’فرح جیسا اعتماد مجھ میں نہیں ہے۔ وہ دس ہزار لوگوں کے سامنے دور سے ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر شاٹ لے لیتی ہیں اور دور سے اسے اوکے بھی کر دیتی ہیں۔ شاید میں کبھی ایسا نہ کر پاؤں۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’مجھ میں وہ واضح اور فیصلہ کن مادہ نہیں ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جو مجھے اس سے سيكھني چاہیے۔‘
اس کے ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا: ’لیکن کبھی کبھی یہ اعتماد اچھا بھی ہوتا ہے کبھی برا بھی۔‘
ہدایتکاری کے بارے میں شاہ رخ نے کہا: ’ہدایت کے میدان میں مردوں کا غلبہ ہے، لیکن فرح جیسی خواتین اس میدان میں بھی کمال دکھا رہی ہیں۔ ان سے لوگ محبت کرتے ہیں، ان کا احترام کرتے ہیں۔ وہ بے شک لوگوں پر چیختی ہیں لیکن وہ سب کو ماں کی طرح پیار بھی کرتی ہیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

شاہ رخ کئی بڑی فلموں کے خالق رہ چکے ہیں جن میں ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘، ’اشوک‘ اور ’راون‘ شامل ہیں۔
شاہ رخ کا خیال ہے کہ وہ ایک بہتر فلم ساز ہیں لیکن ہدایت میں ان کا ہاتھ تنگ ہے۔
ان کی حالیہ فلم نے ایک اندازے کے مطابق پہلے ہی دن ریکارڈ توڑ کمائی کی ہے اور شاید وہ اس سال کی کامیاب ترین فلم ثابت ہو۔







