کیٹی پیری کے لیے پسندیدہ خاتون کا ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے رواں برس منعقد ہونے والے پیپلز چوائس ایوارڈز میں سب سے زیادہ پانچ ایوارڈز حاصل کر لیے ہیں۔ان میں پسندیدہ خاتون کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔
کیٹی پیری نے لاس اینجلس کے نوکیا تھیئٹر میں ہونے والی اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔
کیٹی پیری نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اپنے ان مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ووٹ دیے۔
دوسری جانب ہیری پوٹر اینڈ دا ڈیتھلی ہالوز پارٹ ٹو نامی فلم نے چار ایوارڈ حاصل کیے جن میں پسندیدہ فلم کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔
اس فلم کو بیسٹ ایکشن فلم کا ایوارڈ بھی دیا گیا تاہم فلم کی کاسٹ نے بھی تقریب میں شرکت نہیں کی۔
واضح رہے کہ آسکرز اور گولڈن گلوبز کی طرح پیپلز چوائس ایوارڈز جیتنے والوں کو ان کے مداح منتخب کرتے ہیں۔
تیئس سالہ ایما سٹون نے پسندیدہ فلمی اداکارہ اور پسندیدہ مزاحیہ اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔



