2015 میں دھوم مچائیں گی یہ فلمیں

،تصویر کا ذریعہ
- مصنف, نیل سمتھ
- عہدہ, بی بی سی نیوز
گذشتہ 12 مہینے عالمی فلم صنعت کے لیے بہت خوش کن اور حوصلہ افزا نہیں رہے کیونکہ دنیا بھر میں فلموں کی کمائی میں گراوٹ آئی اور بڑی بڑی فلمیں امید کے مطابق کمائی نہیں کر سکیں۔
تاہم رواں سال امید افزا نظر آ رہا ہے۔ اس سال تین بڑی اور دھوم مچانے والی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں اور وہ موجودہ باکس آفس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے تیار ہیں۔
اپریل میں ’اوینجرز: ایج آف الٹرون‘ آ رہی ہے، اس میں آئرن مین، تھور، کیپٹن امریکہ اور انکریڈیبل ہلک کو مل کر کارنامے دکھانے کا موقع ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ مارول اور ڈزنی کا بھی بھلا ہو گا۔
اکتوبر میں ڈینیئل کریگ جمیز بانڈ کی 24 ویں فلم ’سپیکٹر‘ کے ساتھ آنے والے ہیں۔ اس فلم کا مسودہ سونی پکچرز پر ہونے والے سائبر حملے کے نتیجے میں غلط ہاتھوں میں پڑ گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہPA
جس طرح کی یہ فلمیں ہیں وہ دلچسپی سے تو خالی ہوں گی نہیں اور ان سے امید کی جاتی ہے کہ یہ سٹار وارز فلموں کے لیے سینیما گھروں کی سیٹوں کو گرم رکھیں گی۔
جارج لوکس کی خلائی مہمات پر مبنی فلم سٹار وارز کا ایک نیا سیکوئل آ رہا ہے اور اس فلم کا نام ’سٹار وارز: دا فورس اویکنز‘ ہے۔ نامور ایکشن ہدایت کار جے جے ایبرمز اس کے ڈائریکٹر ہوں گے۔
یہ فلم اس سال کرسمس سے ایک ہفتے پہلے ریلیز ہوگی اور امید کی جاتی ہے کہ یہ سال کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دے گي۔
لیکن ابھی پردۂ سیمیں کو اپنے جلووں سے خیرہ کرنے کے لیے ٹام کروز کی فلم ’مشن امپاسیبل‘ کا پانچواں حصہ تیار ہے جو آئندہ ہفتے نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہ
’دا ایونجرز‘ اس سال ریلیز ہونے والی سپرہیروز کی واحد فلم نہیں ہے۔ مارول کی ’اینٹ مین‘ بھی قطار میں ہے جبکہ ’فینٹاسٹک فور‘ بالکل نئی شکل میں آنے کو تیار ہے۔
اس کے ساتھ ہی اس سال ’007‘ جاسوس واحد نہیں ہوگا۔ اس سے قبل بانڈ کی مزاحیہ نقل ’ کنگز مین: دا سیکریٹ سروس‘ جنوری میں سینیما گھروں میں ہوگی، جبکہ گائے رچی کی ’دا مین فرام انکل‘ اگست‘ میں منظرِ عام پر آنے والی ہے۔
معروف کارٹونی کردار سپنج باب سکوئر پینٹس اور آرڈ مین کا ’شوان دا شیپ‘ ان معروف کرداروں میں شامل ہے جو اس سال بڑی سکرین پر آ رہے ہیں، اس کے علاوہ وان ڈیزل کی فلم ’ڈومینک ٹریٹو‘ ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ سیریز کی ساتویں فلم ہو گی۔ اپریل میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یقیناً ہیجان انگیز ہوگی کیونکہ اس میں پال واکر کو آخری بار دیکھا جائے گا۔

،تصویر کا ذریعہ
اس کے علاوہ نومبر میں بھی آنکھیں نم ہوں گی جب ’ہنگر گیمز‘ کی حتمی فلم آئے گی۔ یہ فلم فلپ سیمور ہوف مین بنا رہے تھے کہ گذشتہ فروری میں ان کا انتقال ہو گیا۔
جون کے مہینے میں دا مینیئن مووی کے باقیات میں سے ’ڈیسپیکیبل می‘ آ رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ فلم زیادہ مزاحیہ ہوگي۔
ادب کے چاہنے والے ’دا جنگل بک‘ اور ’فار فرام دا میڈنگ کراؤڈ‘ پر مبنی فلموں میں کا لطف لے سکتے ہیں۔
کیری مولیگن ٹامس ہارڈی کے ناول ’فار فرام دا میڈنگ کراؤڈ‘ پر مبنی ٹامس ونٹر برگ کی فلم میں باتھشیبا ایورڈین کا کرادار ادا کر رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
اس کے علاوہ ٹام ہارڈی کو میڈ میکس کی نئی فلم ’فیوری روڈ‘ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈیم میگی سمتھ رواں سال دو بار نظر آئيں گي۔ ایک بار ’دا سیکنڈ بیسٹ ايگزوٹک میریگولڈ ہوٹل‘ کی کامیڈی سیکوئل میں اور پھر ایلن بینٹ سے متاثر فلم ’لیڈی ان دا وین‘ میں۔
اس بار ’جوراسک‘ کی دنیا ایک بار پھر جاگے گی اور سپیل برگ نے سنہ 1993 میں جس سیریز کی ابتدا کی تھی ان کی نئی فلم آئے گی۔
بہر حال سپیلبر گ دوسرا نسخہ آزما رہے ہوں گے اور وہ ٹام ہینکس کے ساتھ سرد جنگ کے زمانے پر مبنی ایک جاسوسی فلم کی تیاری میں ہیں۔ اس فلم کا ابھی نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم اس فلم کی اکتوبر میں ریلیز متوقع ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP
ان فلموں کی ریلیز کے درمیان میں ایوارڈ کی تقریبات کے لیے بھی جگہ ہے۔
دریں اثنا گذشتہ سال کی فلموں ’برڈ مین،‘ ’وائلڈ،‘ ’دا تھیوری آف ایوری تھنگ‘ اور ’وپ لیش‘ کو ناقدین کی طرف سے خاصی پذیرائی ملی ہے۔ اور یہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں جنوری میں دکھائی جا رہی ہیں۔







