آڈری ہیپ برن کی زندگی پر تصویری نمائش

،تصویر کا ذریعہ
برطانوی اداکارہ آڈری ہیپ برن کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کے لیے ایک تصویری نمائش کا افتتاح جولائی کے مہینے میں لندن نیشنل پورٹریٹ گیلری میں ہونے والا ہے۔
اس نمائش میں ویسٹ اینڈ کی کورس گانے والی ہیپ برن کے کریئر کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس نمائش میں یہ دکھایا جائے گا کہ وہ کس طرح وہاں سے نکل کر ہالی وڈ کی سب سے زیادہ معروف اداکاراؤں میں شامل ہو گئیں اور بعد میں انھوں نے انسانی ہمدردی کے کاموں میں شرکت کی۔
اس میں ’بریک فاسٹ ایٹ ٹِفنیز‘ فلم میں ان کی تصاویر سے لے کر ان کی اپنے اہل خانہ کے ساتھ نایاب تصاویر شامل ہوں گی۔

،تصویر کا ذریعہ
نمائش میں معروف فوٹوگرافر سر سیسل بیٹن اور رچرڈ ایویڈن کی کھینچی ہوئی تصاویر بھی نمائش کی زینت بنیں گی۔
آسکر انعام یافتہ اداکارہ کی فلم کے پوسٹر، پرانے رسالوں کی تصاویر اور تشہیری تصاویر بھی اس نمائش کا حصہ ہوں گی۔

،تصویر کا ذریعہ
ان میں بہت سی ایسی تصاویر بھی شامل ہیں جو پردے کے پیچھے لی گئی ہیں جن میں لائف میگزین کی ’سیبرینا‘ فلم والی تصویر بھی شامل ہے جو سنہ 1953 میں لی گئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہ
اس کے علاوہ اپنے ڈریسنگ روم اور گھر میں بیلے رقص کرتی ہوئی ان کی تصاویر شامل ہوں گی۔
واضح رہے کہ یہ ویسٹ اینڈ میں واقع ’سیروز نائٹ کلب‘ میں ہیپ برن کے کریئر کو بدل دینے والے پرفارمنس کی 65 ویں سالگرہ بھی ہے اور اب اسی عمارت میں نیشنل پورٹریٹ گیلری کا سرکاری آرکائیو ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہ







