’گیم آف تھرونز‘ میں نو نئے کردار کی شمولیت کا اعلان

،تصویر کا ذریعہAP
معروف امریکی سیريئل ’گیم آف تھرونز‘ کے پانچویں سیزن میں نو نئے کرداروں کو شامل کیا گیا ہے۔
سین ڈیاگو میں ہونے والی تقریب ’کومک کون‘ میں ایک پریس کانفرنس میں ویڈیو کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا گيا۔
واضح رہے کہ اس تصوارتی ڈرامے کو معروف ٹی وی چینل اور فلم ساز کمپنی ایچ بی او نے بنایا ہے۔
ایچ بی او کے اس پانچویں سیزن میں جو نو نئے کردار شامل ہوئے ہیں ان میں سے ایک کردار کو جوناتھن پرائس نبھائیں گے۔
یاد رہے کہ جوناتھن پرآئس نے جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’ٹومارو نیور ڈائیز‘ میں ولن کا کردار ادا کیا تھا۔
اس کا ایک کردار الیگزینڈر سیڈگ بھی ادا کر رہے ہیں۔ سیڈگ امریکہ کے معروف سیریئل ’24‘ میں بھی تھے۔
ان کے علاوہ آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے نیوزی لینڈ کی اداکارہ اور اوسکر میں نامزد فنکار کیشیا کیسل ہیوز بھی شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty
ہمارے نامہ نگار سٹیو ہولڈن نے خبر دی ہے کہ اس پریس کانفرنس میں چھ ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGetty
اس موقعے پر پانچویں سیزن کے لیے پلاٹ کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئي بلکہ صرف نو نئے کرادروں سے روشناس کرایا گيا۔
اس میں پرائس ’ہائی سپیرو‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ کیسل ہیوز ’اوبارا سینڈ‘ بنیں گی۔

ڈورن کے مالک ڈوران مارٹل کا کردار سیڈنگ ادا کریں گے۔ ٹوبی سیبشٹیئن کو پرنس ڈوران کے بیٹے ٹریسٹین مارٹل کا رول ملا ہے جو کہ ڈرون کا ولی عہد بھی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ ڈرامہ جارج آر آر مارن کے فینٹاسی ناول ’اے سانگ آف آئس اینڈ فائر‘ پر مبنی ہے۔








