انیل کپور بنائیں گے ’24‘ کا ہندی ورژن

بھارتی فلم سٹار انیل کپور اب مشہور امریکی ٹی وی سیریل ’24‘ کے ہندی ورژن میں مرکزی کردار نبھائیں گے۔
شدت پسندی سے مقابلے پر بنے مشہور امریکی ٹی وی سیریل ’24‘ کے انگریزی ورژن میں مرکزی کردار کا نام جیک بار تھا جسے اداکار كيفر سدرلینڈ نے ادا کیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سو سے زیادہ بالی وڈ فلموں میں اداکاری کرنے والے انیل کپور اصل ’24‘ ڈرامے میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔
انہوں نے اس ڈرامے کی ایک قسط میں مشرقِ وسطیٰ کے رہنما عمر حسن کا کردار ادا کیا تھا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے انیل کپور نے کہا کہ اب چاہے جو ہو، انہوں نے اس سیریل کو ہندی میں بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس ڈرامے کی پروڈکشن بھی انیل کپور کی کمپنی ہی کر رہی ہے۔
انگریزی سیریل دو ہزار ایک میں شروع ہو تھا اور نو سال کے عرصے میں اس میں ایک سو بانوے واقعات دکھائے جا چکے ہیں۔
سیریل کے فلم سازوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے والے یونٹ کا بنیادی کردار امریکی سیریل جیسا ہی ہوگا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ سیریل بھارٹی ٹی وی سکرینوں پر دو ہزار تیرہ آخر تک دکھایا جائے گا۔
جس بھرتی چینل پر یہ سیریل چلایا جائے گا اس کے سربراہ راج ہیرو کا کہنا ہے کہ ان کے ناظرین ہندی علاقے کے عام لوگ ہیں جنہوں نے ابھی تک اس طرح کا کام نہیں دیکھا اس لیے یہ ایک نیا اور منفرد تجربہ ہو گا۔







