بھارت میں سنی لیونی کی سب سے زیادہ تلاش

سنیے بالی وڈ راونڈ اپ

راج کپور اور نرگس کی جوڑی کو لوگوں نے بہت سراہا ہے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنراج کپور اور نرگس کی جوڑی کو لوگوں نے بہت سراہا ہے

اس ہفتے بالی وڈ میں ’شو مین‘ کے نام سے معروف راج کپور کی سالگرہ منائی گئی جنھوں نے اپنے 47 سالہ فلمی کریئر میں بھارتی فلمی دنیا کو کئی یادگار فلمیں دیں۔

عظیم اداکار پرتھوری راج کپور کے بڑے صاحبزادے راج کپور محض 10 سال کی عمر میں ہی کیمرے سے روبرو ہوئے تھے لیکن انھیں پہلا بڑا بریک سنہ 1947 میں فلم ’نیل کمل‘ کے ساتھ ملا۔

24 سال کی عمر تک انھوں نے آر کے سٹوڈیو کھول لیا تھا اور نرگِس اور کامنی کوشل کے ساتھ اپنی پہلی فلم بھی ڈائریکٹ کر ڈالی۔

اس فلم کا نام تھا ’آگ‘ جو باکس آفس پر تو آگ نہیں لگا سکی لیکن ان کی اگلی فلم ’برسات‘ نے آگ ضرور لگا دی۔

سنہ 1970 میں انھوں نے فِلم ’میرا نام جوکر‘ بنائی جسے بنانے میں تقریباً چھ سال لگے۔

اس وقت یہ فلم بُری طرح فلاپ رہی تھی لیکن آج یہی فلم ہندی سنیما کی کلاسِک فلموں میں شمار ہوتی ہے۔

آر کے بینر کے تحت اور باہر دونوں ہی جگہ راج کپور نے کئی یادگار فلمیں بنائیں جن میں ایک فلم ’چھلیا‘ اور دوسری ’سنگم‘ تھی۔

حکومت اپنے کام پر توجہ دے: انوراگ کشیپ

فلم ’اگلی‘، 26 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے

،تصویر کا ذریعہSPICE

،تصویر کا کیپشنفلم ’اگلی‘، 26 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے

طویل عرصے سے التوا کا شکار انوراگ کشیپ کی فلم ’اگلی‘ آخر کار ریلیز ہو رہی ہے۔

لیکن انوراگ کشیپ کو ’افسوس‘ یہ ہے کہ فلم ریلیز کرانے کے لیے انھیں ’سمجھوتہ‘ کرنا پڑا۔

دراصل ہندوستان کی حکومت کی ہدایات کے مطابق انھیں فلم میں تمباکو نوشی والے سین میں بیان چلانا تھا کہ تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے اوراس کے لیے انوراگ تیار نہیں تھے۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انوراگ نے کہا: ’حکومت کو اپنے کام پر توجہ دینا چاہیے۔ تخلیقی شعبوں میں دخل نہیں دینا چاہیے۔ شراب اور سگریٹ نقصان دہ ہیں تو اس کی پیداوار کیوں بند نہیں کروائی جاتی۔‘

انوراگ نے مزید کہا: ’ان پروڈکٹس سے حکومت کو ٹیکس کے طور پر آمدنی ہوتی ہے تو انھیں وہ کنٹرول کر نہیں سکتی۔ ایسے میں سب کچھ سینیما پر ہی تھوپ دیا جاتا ہے۔‘

تاہم انوراگ ’ہار‘ ماننے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’میری جنگ جاری رہے گی۔‘

فلم ’اگلی‘، 26 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔

سنی ليوني کی فلم ’راگنی ایم ایم ایس -2‘ اس سال ریلیز ہوئی اور ہٹ رہی

،تصویر کا ذریعہBHATT FILMS

،تصویر کا کیپشنسنی ليوني کی فلم ’راگنی ایم ایم ایس -2‘ اس سال ریلیز ہوئی اور ہٹ رہی

سنی لیون سے نریندر مودی پیچھے

بالی وڈ اداکارہ سنی ليوني نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اگر ہندوستان کی بات کریں تو گوگل کی جانب سے جاری کردہ تازہ فہرست میں سنی ليوني پہلے نمبر پر ہیں۔

یعنی سنہ 2014 کے دوران انٹرنیٹ پر سنی ليوني کو سب سے زیادہ لوگوں نے تلاش کیا ہے۔

سنی ليوني کی فلم ’راگنی ایم ایم ایس -2‘ اس سال ریلیز ہوئی اور ہٹ رہی۔

ان پر فلمایا جانے والا گانا ’بےبی ڈول‘، سال کے سب سے ہٹ گانوں میں سے ایک رہا۔

عالمی سطح پر جینیفر لارنس سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعالمی سطح پر جینیفر لارنس سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت ہیں

اس فہرست میں نریندر مودی دوسرے نمبر پر رہے۔

جبکہ سلمان خان تیسرے اور قطرینہ کیف چوتھے نمبر پر ہیں۔

عالمی سطح پر گوگل کی فہرست میں ہالی وڈ اداکارہ 24 سالہ جینیفر لارنس کو سب سے زیادہ لوگوں نے تلاش کیا۔

دوسرے نمبر پر امریکی ٹی وی اداکارہ کم كارڈیشين رہیں۔