تین خان ایک ساتھ اور سوناکشی کے خواب

عامر، سلمان اور شاہ رخ ساتھ ساتھ

یہ ایا نادر موقع تھا جب بالی وڈ کے تین انتہائی کامیاب سٹارز اور وہ بھی مختلف خصوصیت کے حامل افراد ایک سٹیج پر ہوں
،تصویر کا کیپشنیہ ایا نادر موقع تھا جب بالی وڈ کے تین انتہائی کامیاب سٹارز اور وہ بھی مختلف خصوصیت کے حامل افراد ایک سٹیج پر ہوں

بالی وڈ میں سلمان خان اور شاہ رخ کے رشتوں کے متعلق دلچسپیاں ہوتی تھیں لیکن کیا ہو اگر ان کے ساتھ عامر بھی آ جائیں۔

گذشتہ دنوں دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں یہ تینوں سٹار یکجا ہوئے اور تینوں نے خوب ہنسی مذاق بھی کیے اور اپنے اپنے انداز کے رقص بھی کیے۔

دہلی کے پرگتی میدان میں ایک نیوز چینل کے پروگرام میں عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ سٹیج پر آئے۔

ان تینوں کے علاوہ رنبیر کپور، سوناکشی سنہا، پرینکا چوپڑہ اور دیپکا پاڈوکون بھی تقریب میں موجود کی شان بڑھانے کے لیے وہاں موجود تھے۔

اس سے پہلے سلمان خان کی بہن ارپتا کی ریسپشن پارٹی میں سلمان اور شاہ رخ تو موجود تھے لیکن عامر وہاں نہیں تھے۔

عامر خان نے ارپتا کے شادی کی تقریب میں حصہ لیا تھا لیکن تب شاہ رخ وہاں موجود نہیں تھے۔

عامر اور شاہ رخ بھی وقتا فوقتا مختلف تقریبات میں ملتے رہتے ہیں لیکن ایک زمانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب تینوں خان ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہوئے تھے۔

ریتک کے ساتھ کام کرنے کی تمنا

سوناکشی سنہا اپنے زمانے کے اداکار اور بی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں

،تصویر کا ذریعہHOTURE

،تصویر کا کیپشنسوناکشی سنہا اپنے زمانے کے اداکار اور بی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں

سلمان خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار جیسے بڑے سٹار کے ساتھ کام کرکے کامیابی کی بلندی پر پہنچنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کی آرزو ہے کہ وہ رتیک روشن کے ساتھ کام کریں۔

بی بی سی سے بات چیت کے دوران انھوں نے کہا: ’میں سینیئر فنکاروں کے علاوہ نواجوان اداکاروں کے ساتھ ساتھ بھی کام کر چکی ہوں لیکن میرا خواب ہے رتیک روشن کے ساتھ کام کرنے کا۔ ان کے ساتھ سکرین پر ایک فریم میں ڈانس کرنا انوکھا تجربہ ہو گا۔‘

سوناكشي، اجے دیوگن کے ساتھ اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’ایکشن جیکسن‘ میں نظر آ رہی ہیں۔

فلم کے ہدایت کار پربھو دیوا ہیں، جن کے ساتھ وہ اس سے پہلے ’راؤڈي راٹھور‘ اور ’آر راجكمار‘ جیسی فلمیں کر چکی ہیں۔

سوناكشي نے زیادہ تر فلموں میں روایتی ہندوستانی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے: ’میں ایسی فلمیں کرتی ہوں جو زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچے۔ اب یہ اتفاق ہے کہ ان فلموں میں میرے کردار ایک جیسے تھے۔ لیکن اب نئے سال پر میرا عہد ہوگا کہ میں مختلف قسم کے رول کروں۔‘

سنی بن سکتی ہیں ممتا کلکرنی

،تصویر کا ذریعہSUNNY LEONE AND TIPS

1990 کی دہائی کی بےباک اداکارہ ممتا کلکرنی کی زندگی پر بننے والی فلم میں سنی ليوني اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

مڈ ڈے اخبار کے مطابق ممتا کی زندگی پر فوٹو گرافر جيش سیٹھ فلم بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور انھوں نے مرکزی کردار کے لیے سنی ليوني کو لیا ہے۔

سیٹھ نے بتایا، ’ممتا اور سنی کے چہرے میں بہت یکسانیت ہے۔ دونوں معصوم بھی نظر آتی ہیں اور بہت گلیمرس بھی ہیں۔‘

جيش سیٹھ وہی فوٹوگرافر ہیں جنھوں نے 90 کی دہائی میں ایک میگزین کے لیے ممتا کی ٹاپ لیس تصویر کھینچی تھی۔

حال ہی میں ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر کو کینیا میں مبینہ طور پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

اپنے دور میں ممتا کلکرنی نے عاشق آوارہ، سب سے بڑا کھلاڑی، بازی اور كرانتی وير جیسی فلموں میں کام کیا تھا۔