’رنبیر ہی راکی والے سنجو جیسا ہے‘

،تصویر کا ذریعہRAJKUMAR HIRANI
بھارتی فلمساز اور ہدایتکار راجو ہیرانی نے اداکار سنجے دت کے ساتھ ’منا بھائی‘ سیریز کی دو فلمیں بنائی ہیں لیکن اب وہ سنجے دت پر فلم بنانے والے ہیں۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے راجو نے اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ سنجے دت سے بات چیت کے دوران انھیں احساس ہوا کہ ان کی زندگی کسی فلمی کہانی جیسی ہے۔
راجو کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ دنوں جب سنجے پیرول پر جیل سے باہر آئے تو انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ تلخ سچ مجھ سے بانٹے۔‘
انپوں نے کہا کہ ’یہ سن پر مجھے لگا کہ سنجو کی زندگی میں فلموں سے زیادہ ڈرامہ ہے۔ اسی سے متاثر ہوکر میں نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔‘
راجو سنجے دت پر فلم تو بنا رہے ہیں لیکن سنجے دت عمر کے اس حصے میں ہیں کہ اس فلم میں جوان سنجے کا کردار ادا نہیں کر سکتے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
اسی وجہ سے راجو ہیرانی نے فلم کے مرکزی کردار کے لیے اداکار رنبیر کپور کا انتخاب کیا ہے۔
اس انتخاب کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے رنبیر کپور میں جوان سنجے دت کی جھلک نظر آتی ہے۔ رنبیر کپور میں ایک سٹارڈم ہے جو سنجے دت میں ان کی پہلی فلم راکی کے وقت نظر آتا تھا۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’سنجے باہر سے سخت نظر آتے ہیں لیکن وہ اندر سے بڑے معصوم ہیں یہی کوالٹی رنبیر میں ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ سنجے دت غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے مقدمے میں سزا پانے کے بعد آج کل پونا کی جیل میں قید ہیں۔







