ایکتا کپور نے سنجے دت پر مقدمہ کردیا

،تصویر کا ذریعہReuters
بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت ان دنوں جیل میں ہیں لیکن لگتا ہے ان کی قانونی مصیبتیں ابھی اور بڑھنے والی ہیں۔
مشہور ڈائریکٹر ایکتا کپور نے سنجے دت پر مقدمہ کیا ہے کہ سنجے دت نے ان سے لیے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے واپس نہیں کیے۔
ایکتا کپور کے مطابق انھوں نے سنجے دت کو اپنی ایک فلم میں کام کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دیے تھے لیکن فلم میں کام نہ کرنے کے باوجود سنجے دت نے یہ رقم واپس نہیں کی۔
اس فلم کے شریک خالق اداکار سنیل شیٹی ہیں۔
سنیل شیٹی نے کہا کہ وہ کافی دنوں سے سنجے دت کی بیوی تسلیم دت سے رقم کا مطالبہ کر رہے تھے۔
سنیل شیٹی کے مطابق انھوں نے تسلیم دت سے کئی بار کہا کہ وہ رقم ادا کر دیں اور اس بات کو یہیں ختم کریں۔ لیکن ان کے مطابق تسلیم دت نے ان کی ایک نہیں سنی جس کی وجہ سے انھیں عدالت سے رجوع کرنا پڑا ہے۔
یہ بات 2009 کی ہے جب ایکتا کپور نے سنیل شیٹی کے ساتھ مل کر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فلم میں اداکار سنجے دت کو کاسٹ کیا گیا۔
لیکن 2009 میں سنجے ایکتا کپور سے ناراض ہو گئے کیونکہ ایکتا نے اچانک سنجے گپتا کے ساتھ ہاتھ ملا لیا اور ان کے ساتھ مل کر فلم ’شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا‘ بنائی جو 2013 میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں سنجے دت کو کاسٹ نہیں کیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







