روجر فیڈرر کی عامر خان کی فلم دیکھنے کی خواہش

فیڈرر اور عامر خان نے گذشتہ دنوں ایک دوستانہ میچ میں شرکت کی

،تصویر کا ذریعہPTI

،تصویر کا کیپشنفیڈرر اور عامر خان نے گذشتہ دنوں ایک دوستانہ میچ میں شرکت کی

دنیائے ٹینس کے ممتاز کھلاڑی روجر فیڈرر بالی وڈ میں’ مسٹر پرفیکٹ‘ کے نام سے معروف اداکار عامر خان کی فلم ’پی کے‘ دیکھنا چاہتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ بات بذات خود روجر فیڈرر نے دہلی میں عامر خان کو بتائی۔

دراصل عامر خان اور روجر فیڈرر کی ملاقات انڈین پریمیئر ٹینس لیگ کے آخری دن آٹھ دسمبر کو ہوئی۔

فیڈرر نے عامر کے ساتھ دوستانہ ٹینس میچ میں شرکت کی جس میں بالی وڈ کے بعض دوسرے اداکار بھی شامل ہوئے تھے۔

عامر خان کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا: ’روجر فیڈرر نے عامر خان سے کہا کہ انھوں نے پی کے کا پہلا پوسٹر دیکھا اور وہ انھیں بہت پسند آیا۔ فیڈرر نے عامر سے کہا کہ وہ پی کے ضرور دیکھیں گے۔‘

روجر فیڈرر 17 بار گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے

،تصویر کا ذریعہPTI

،تصویر کا کیپشنروجر فیڈرر 17 بار گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے

اس دوران معروف اداکارہ دیپکا پڈوکون، ادکار اکشے کمار اور رتیش دیش مکھ جیسے سٹارز بھی موجود تھے۔

عامر خان اور انشكا شرما کی اہم کردار والی فلم ’پی کے‘، 19 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے جس کے ڈائریکٹر راجکمار ہیراني ہیں۔

دریں اثنا 17 بار گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والے روجر فیڈرر نے انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ کو ’پاگل پن‘ سے تعبیر تو کیا لیکن اسے ’تفریح‘ بھی کہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ لیگ کھیل کے بارے میں ان کے روایتی خیال سے مختلف ہے۔

اسے نومبر میں لانچ کیا گیا جس میں نئی دہلی، منیلا، سنگاپور اور دبئی کی نمائندگی کرنے والی خاتون اور مرد کی ٹیم شامل ہوں گی۔