صفائی مہم میں شمولیت پر مودی پرینکا کے معترف

،تصویر کا ذریعہAFPGETTY AFP
بالی وڈ اداکار عامر خان، سلمان خان اور امیتابھ بچن کے بعد اب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی 'صاف ستھرے بھارت کی مہم سوچھ بھارت کے ساتھ اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی وابستہ ہو گئی ہیں۔
پرینکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویڈیو سائٹ یو ٹیوب پر اس مہم میں اپنی شرکت کا ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے۔
اس<link type="page"><caption> ویڈیو</caption><url href="https://www.youtube.com/watch?v=hFy3sqpIjKE&feature=youtu.be" platform="highweb"/></link> میں ممبئی کے ایک علاقے ورسووا میں انھیں صفائی میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں ان کی فلم ’اگنی پتھ‘ کی شوٹنگ ہوئی تھی۔ ان کے ساتھ اس صفائی مہم میں وہاں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔
پرینکا کہتی ہیں: ’میرا مقصد یہاں صرف صفائی کرنا نہیں ہے بلکہ اس جگہ کو دوبارہ آباد کرنا بھی ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہnarendra modi twitter
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پریانکا کی اس کوشش کی تعریف کی اور ٹوئٹر پر کہا: ’پرینکا چوپڑہ کے ذریعے اپنایا جانے والا یہ بہت تخلیقی کام ہے۔ لوگوں کو ایک ساتھ لانا اور صاف بھارت بنانا بہت ہی اچھا ہے۔ آفرین۔‘
ویڈیو کے مطابق 16 دنوں تک اس علاقے کی صفائی جاری رہی اور پھر اس جگہ کو سجایا گیا۔
وہاں فن کاری کی گئی اور اور پرینکا چوپڑہ نے وہاں کے لوگوں کو اپنے علاقے کو صاف رکھنے کی گزارش بھی کی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سے قبل شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ وہ ’قلب کی صفائی‘ کے زیادہ حامی ہیں۔







