’فلموں کے سیکوئل نئے خیالات کے فقدان کا نتیجہ‘

،تصویر کا ذریعہhoture images
بالی وڈ کی معروف اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مقبول فلم ’جولی‘ کا سيكوئل کرنا ہی نہیں چاہتیں کیونکہ سیکوئلز نئے خیالات کے فقدان کا نتیجہ ہوتے ہیں۔
فلم ’اکیس توپوں کی سلامی‘ کی ہیروئن نیہا دھوپيا نے کہا: ’مجھے اب جولی جیسی فلموں کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ نے جو ایک بار کر دیا بس کر دیا۔‘
فلم ’اکیس توپوں کی سلامی‘ میں وہ ایک بدنام لڑکی جے پربھا کا کردار ادا کر رہی جو قدرے مختلف ہے۔
نیہا دھوپیا ملکۂ حسن کا خطاب جیتنے کے بعد فلموں میں آئیں تھیں اور انھوں نے ’قیامت‘ اور ’جولی‘ جیسی مقبول فلمیں کی تھیں۔
اس کے بعد ان کی بہت کامیاب فلمیں منظر عام پر نہیں آئیں البتہ گذشتہ دنوں ’پھنس گئے رے اوباما‘ جیسی فلموں میں وہ نظر آئی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP
فلم ’جولی‘ سے انھیں بہت شہرت ملی تھی تاہم اب وہ اس کا سیکوئل یا ’جولی2‘ نہیں کرنا چاہتی ہیں۔
نیہا نے کہا: ’میرے خیال سے سيكوئل تب بنتا ہے جب کسی فلم ساز کے پاس نیا آئیڈیا نہیں ہوتا۔ جو اچھا فلم ساز ہوگا وہ ہمیشہ نئی کہانی کے بارے سوچےگا۔‘
گنی چنی ہٹ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ نیہا دھوپيا کو کیا رول کے لئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے یا پھر انہیں خود بہ خود رول مل جاتے ہیں؟
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس بارے میں نیہا نے کہا: ’رول کے لیے تھوڑی بہت محنت کرنی پڑتی ہے پر مجھے اچھا لگتا ہے اگر کوئی میرے پاس رول کا آفر لے کر آتا ہے تو مجھے بے حد اچھا لگتا ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہVipul Bhagat
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ نیہا دھوپيا کا نام آتے ہی ایک بہت ہی خوبصورت، شہوت انگیز اور متوالی قسم کی اداکارہ کی تصویر ابھرتی ہے تاہم نیہا کا کہنا ہے کہ وہ بالکل بھی ’سیکسی‘ نہیں ہیں۔
تاہم انھوں نے کہا کہ اگر لوگوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ شہوت انگیز ہیں تو انھیں اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔







