دیپیکا سینسر بورڈ کے رویے سے پریشان

’فائنڈنگ فینی‘ میں دیپکا نے پنکج کپور، نصیر الدین شاہ اور ڈمپل كپاڈیہ جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے

،تصویر کا ذریعہSony Music

،تصویر کا کیپشن’فائنڈنگ فینی‘ میں دیپکا نے پنکج کپور، نصیر الدین شاہ اور ڈمپل كپاڈیہ جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے

بالی وڈ کی اداکارہ دیپکا پاڈوکون اپنی نئی فلم ’فائنڈنگ فینی‘ کے حوالے سے سینسر بورڈ کے رویے سے کافی حیران ہیں۔

دراصل فلم میں دیپکا کا ایک ڈائیلاگ ہے: ’آئی ایم ورجن‘ یعنی میں کنواری ہوں۔ اس پر بھارتی سینسر بورڈ کواعتراض تھا اور اسے ابتدا میں فلم سے ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا۔

اس مسئلے پر بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں دیپکا پاڈو کون نے کہا: ’میں اس بات پر حیران ہوں کہ پرومو میں تو اس ڈائیلاگ پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن پھر فلم سے اسے ہٹانے کو کہہ دیا گیا۔ یہ رویہ میری سمجھ سے باہر ہے۔‘

لیکن دیپکا اب اس بات سے خوش ہیں کہ فلم سے مکالمہ ہٹایا نہیں گیا اور اعتراض کے باوجود وہ موجود ہے۔

دیپکا کہتی ہیں: ’میں میڈیا کی شکرگزار ہوں جس نے اس معاملے میں بار بار سوال پوچھ کر آگہی پیدا کی۔ بالآخر سینسر بورڈ کی سمجھ میں آیا کہ اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔‘

فلم ’فائنڈنگ فینی‘ میں انھوں نے پنکج کپور، نصیر الدین شاہ اور ڈمپل كپاڈیہ جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا: ’میں ان فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو یادگار مانتی ہوں۔‘

اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ اس سے پہلے وہ فلم ’ کاک ٹیل‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

دیپکا نے ہیرو ارجن کپور کے ساتھ بولڈ مناظر بھی کیے ہیں

،تصویر کا ذریعہFox Star Studio

،تصویر کا کیپشندیپکا نے ہیرو ارجن کپور کے ساتھ بولڈ مناظر بھی کیے ہیں

ان کے بارے میں دیپکا کہتی ہیں: ’ڈمپل جی میرا بہت خیال رکھتی ہیں۔ مجھے اکثر کھانے پر بلاتی رہتی ہیں۔‘

دپیکا کہتی ہیں: ’ڈمپل کی زندگی میں اتنا کچھ گزر چکا ہے اس کے باوجود وہ بے حد مضبوط خاتون ہیں۔ ان سے زندگی گزارنے کی ترغیب ملتی ہے۔‘

فلم ’فائنڈگ فینی‘ کے ڈائریکٹر ہومی ادجانيا ہیں اور اس میں ہیروئین دیپکا پاڈوکون کے ہیرو ارجن کپور کے ساتھ نیم عریاں کپڑوں میں کچھ مناظر بھی ہیں۔

دیپکا اس بات کو تسلیم کرتی ہیں کہ اس طرح کی فلم کے لیے ’بولڈنیس‘ ضروری ہوتی ہے۔

دیپکا اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے بہت متاثر ہیں

،تصویر کا ذریعہFox Star

،تصویر کا کیپشندیپکا اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے بہت متاثر ہیں