’دیپکا پاڈوکون سب سے مہنگی اداکارہ‘

،تصویر کا ذریعہAFP
کیا دیپکا پاڈوکون بالی ووڈ کی سب سے مہنگی ہیروئن بن گئی ہیں؟ بالی ووڈ کی خبروں کے مطابق اس کا جواب ہے ہاں۔
حال ہی میں دپیکا نے ایک سافٹ ڈرنکس کمپنی کے ساتھ ایک سال کے لیے اشتہار کا معاہدہ کیا اور اس کے لیے انہیں مبینہ طور پر چھ کروڑ روپے کی بھاری بھرکم رقم دی گئی۔
اس سے پہلے کسی ہیروئن کو اشتہار کے لیے اتنی بڑی رقم کبھی نہیں دی گئی۔ دیپکا نے ایسا کر کے پرینکا چوپڑا، قطرینہ کیف اور ایشوریہ رائے بچن تک کو پیچھے چھوڑ دیا جو ایک اشتہار کے لیے پانچ سے ساڑھے پانچ کروڑ روپے تک لیتی ہیں۔
شاہ رخ کو پسند ہے ’را۔ون۔‘ شاہ رخ خان کے حصے میں ’دل والےدلہنیا لے جائیں گے،‘ ’بازی گر،‘ ’ڈر،‘ ’چک دے انڈیا،‘ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’چینئی ایکسپریس‘ جیسی انتہائی ہٹ اور یادگار فلمیں درج ہیں لیکن جب ان سے ان کی پسندیدہ فلمیں پوچھی گئیں تو انہوں نے ان میں سے ایک کا بھی نام نہیں لیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
انکا کہنا تھا کہ ان کی پسندیدہ فلم ’را۔ون‘ ہے۔
ممبئی میں ایک مصنوعات کے تشہیری پروگرام میں پہنچے تو شاہ رخ نے پسندیدہ فلموں کے نام پر اپنی فلاپ فلمیں کے نام لیے۔ انہوں نے کہا: ’مجھے را۔ ون، پہیلی اور پھر بھی دل ہے ہندوستانی سب سے زیادہ پسند ہیں کیونکہ ماں باپ کو اپنا کمزور بچہ سب سے زیادہ لاڈلا ہوتا ہے۔‘
تگمانشو دھولیہ سبھاش گھئی کی 1983 کی سپر ہٹ فلم ’ہیرو‘ کے ری میک میں وہ اہم کردار ادا کریں گے جو اصل فلم میں شممي کپورنے ادا کیا تھا۔
شمي نے فلم میں ہیروئین میناکشی ششادری کے والد کا رول ادا کیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ری میک میں وہ فلم کی ہیروئن ایوتھيا شیٹی کے والد بنیں گے۔ ایوتھيا شیٹی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی ہیں۔ فلم کے ہیرو آدتیہ پچولي کے بیٹےسورج پنچولي ہیں، جب کہ ہدایات نکھل اڈوانی دیں گے۔







