سنجے لیلا بھنسالی کی رام لیلا کامیاب ہوگی؟

فلم رام لیلا کا منظر
،تصویر کا کیپشنفلم میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون کی کیمسٹری کی بہت تعریف کی گئی ہے

بھارتی اداکار رنویر سنگھ اور دیپکا پادوکون کی آنے والی فلم ’رام لیلا‘ کے بارے میں سوشل میڈیا پر زور و شور سے بحث چل رہی ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا یہ فلم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالي کی پچھلی ناکامیوں کو دھو پائے گی۔

یہ فلم 15 نومبر کو ریلیز ہوگی اور فلم کے ٹریلر کو یوٹیوب پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ اسے تقریباً 60 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب رنویر سنگھ اور دیپکا پادوکون ساتھ میں کام کر رہے ہیں اور دونوں کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

رنویر کی پچھلی فلم’'لٹیرا‘ سوناکشی سنہا کے ساتھ تھی، لیکن وہ باکس آفس پر فلاپ ہو گئی تھی۔

 دیپکا پادو
،تصویر کا کیپشندیپیکا کی فلم پچھلی دو فلمیں یہ جوانی ہے دیوانی اور چنئی ایکسپریس بہت کامیاب رہیں

امیتابھ بچن اور ڈائریکٹر فرح خان نے فلم کے پروموشن کی اور رنویر دیپکا کی ’ آن سکرین كیمسٹري‘ کی کافی تعریف کی ہے۔

دیپکا پادوکون، پہلی بار ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالي کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

باکس آفس کے لحاظ سے یہ سال ان کے لیے بہترین ثابت ہو رہا ہے۔ رنبیر کپور کے ساتھ ان کی فلم’یہ جوانی ہے دیوانی‘سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

پھر شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی فلم ’چنئی ایکسپریس‘ نے تو سارے ریکارڈ توڑ دیے اور باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی۔

دیپیکا بادوکون اور رنویر سنگھ
،تصویر کا کیپشنرنویر سنگھ کی پچھلی فلم ’لٹیرا‘ سوناکشی سنہا کے ساتھ تھی

سنجے لیلا بھنسالي کے لیے یہ فلم بے حد اہم ہے کیونکہ بطور ڈائریکٹر ان کی پچھلی دو فلمیں فلاپ ہو گئی تھیں۔

2007 میں انہوں نے ’سانوریا‘ بنائی تھی جو رنبیر کپور کی پہلی فلم تھی اور 2010 میں راکیش روشن۔ ایشوریا رائے بچن کی اہم کردار والی فلم ’گزارش‘ ریلیز ہوئی تھی لیکن دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر نہیں چل پائی تھیں۔

خبروں کے مطابق سنجے لیلا بھنسالي کی یہ فلم ان کی ماں لیلا بھنسالي کے نام کی گئی ہے کیونکہ وہ اپنی ماں کے بہت نزدیک ہیں۔

فلم شیکسپیئر کے ناول ’رومیو اینڈ جولیٹ‘پر مبنی ہے۔ ہدایتکاری کے علاوہ سنجے لیلا بھنسالي نے فلم کی موسیقی بھی دی ہے۔