شکر ہے رندیپ کے ساتھ نام نہیں جڑا: عالیہ بھٹ

،تصویر کا ذریعہHoture
بالی وڈ کی نئی اداکارہ اور معروف فلمساز مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کا نام پہلے اداکار ورون دھون اور پھر ارجن کپور کے ساتھ جوڑا گیا کیونکہ ان کی ان دونوں کے ساتھ فلمیں آئی تھیں۔
اس کے بعد عالیہ نے رنديپ ہڈا کے ساتھ فلم ’ہائی وے‘ میں کام کیا لیکن ہڈا کے ساتھ ان کے تعلقات پر بات نہیں ہوئی جس کے لیے وہ خدا کی شکر گزار ہیں۔
بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ نے کہا: ’مجھے نہیں معلوم کہ لوگ میرا نام ارجن اور ورون کے ساتھ کیوں جوڑ دیتے ہیں۔ اوپر والے کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرا نام رنديپ کے ساتھ نہیں جڑا۔ ویسے ارجن اور ورون دونوں ہی میرے بہت قریبی دوست ہیں۔‘
جمعے کو عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’ہمپٹي شرما کی دلہنیا‘ ریلیز ہوئی، جسے اطلاعات کے مطابق باکس آفس پر اچھا آغاز ملا ہے۔
بالی وڈ میں فلمی خاندانوں سے مسلسل نئے فنکار آ رہے ہیں۔ ایسے میں فلمی دنیا سے باہر کے لوگوں کے لیے انٹری مشکل تو نہیں ہو گئی ہے؟
اس سوال پر عالیہ کا جواب تھا: ’میں ایسا نہیں مانتی۔ انٹری کے لیے صحیح وقت اور صحیح ٹیلنٹ ضروری ہیں۔ ہمیں فلمی لوگوں کا ساتھ ضرور مل جاتا ہے لیکن باقی سب تو ہمیں ہی کرنا پڑتا ہے۔ مجھے اپنے والد مہیش بھٹ کا ٹیگ لے کر گھومنا پسند نہیں۔‘

،تصویر کا ذریعہHoture Images
گذشتہ دنوں عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر لوگوں کے مذاق کا شکار رہیں جس کی وجہ کرن جوہر کے شو پر معلومات عامہ کے چند سوالات تھے جن کے جوابات عالیہ نے غلط بتائے تھے۔
اس بابت جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنا مذاق اڑائے جانے پر کیسا محسوس کرتی ہیں تو انھوں نے کہا: ’میں ان کے لطائف پر کیوں غصہ کروں۔ میں نے کوئی بم تھوڑا پھوڑے ہیں۔ چلیے کم سے کم اسی بہانے لوگوں کو یاد تو رہتی ہوں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
عالیہ بھٹ نے فلم ’سٹوڈنٹ آف دا ایئر‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی ابتدا کی تھی۔







