عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور سے شادی کی خواہش

عاليہ بھٹ کی پہلی فلم ورون دھون کے ساتھ تھی اور وہ ان کے قریبی دوست بھی ہیں
،تصویر کا کیپشنعاليہ بھٹ کی پہلی فلم ورون دھون کے ساتھ تھی اور وہ ان کے قریبی دوست بھی ہیں

رنبیر کپور سے شادی کی خواہش

عاليہ بھٹ نے ورون دھون کو بھلے ہی کئی بار اپنا قریبی دوست سمجھا ہو لیکن انہوں نے اپنے دل کی پسند صاف ظاہر کر دی ہے۔ کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میں عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ رنبیر کپور کی دیوانی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے کہا، ’میں رنبیر کپور کو بہت پسند کرتی ہوں۔ ان کی دیوانی ہوں، میں تو ان سے شادی بھی کرنا چاہتی ہوں۔‘

اسی شو میں عالیہ کے ساتھ آئی تھیں اداکارہ پرینیتی چوپڑا جنہوں نے اپنی پسند بتاتے ہوئے کہا، ’مجھے سیف علی خان بہت پسند ہیں. میں ان کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہوں۔‘

پرينیتی نے یہ بھی بتایا کہ وہ تو کرینہ کپور سے بھی اس بات کا ذکر کر چکی ہیں کہ انہیں، کرینہ کے شوہر سے محبت ہے۔ اس پر کرینہ نے کہا، ’اٹس اوکے‘۔

’منوج کمار کو ملے احترام‘

مصنف سلیم خان منوج کمار کے حامی ہیں
،تصویر کا کیپشنمصنف سلیم خان منوج کمار کے حامی ہیں

اس سال ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالكے کے لیے منوج کمار، جيتےدر، مادھوي مکھرجی، وحیدہ رحمان اور کمل ہاسن کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

لیکن مصنف سلیم خان نے اس کے لیے منوج کمار کے نام کی وکالت کی۔

سلیم خان کہتے ہیں، ’منوج کمار اس اعزاز کے سب سے بڑے حق دار ہیں۔ ان کی فلموں کو قومی ایوارڈ بھی ملے۔‘

دیپکا اور رنویر کے تعلقات

’رام - لیلا‘ کے بعد رنویر اور دیپکا کی مبینہ نزدیکیوں کے کافی چرچے ہوئے

،تصویر کا ذریعہSLB Films

،تصویر کا کیپشن’رام - لیلا‘ کے بعد رنویر اور دیپکا کی مبینہ نزدیکیوں کے کافی چرچے ہوئے

سنجے لیلا بھسالی کی سپر ہٹ فلم ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ کے بعد اب رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون کی جوڑی پھر سے لوٹ رہی ہے سنجے لیلا بھنسالی کی ہی اگلی فلم ’باجيراو مستانی‘ میں۔

’رام - لیلا‘ کے بعد رنویر اور دیپکا کی مبینہ نزدیکیوں کے کافی چرچے ہوئے۔ دونوں نے کھلے عام ایک دوسرے کے لیے اپنی چاہت ظاہر تو نہیں کی لیکن یہ ضرور کہا کہ وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

ان کی کیمسٹري کو ناظرین نے جو پیار دیا اسی کی وجہ سے بھنسالی اس جوڑی کو دہرانا چاہتے ہیں۔