’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رشی کپور سے معافی

رپورٹر نے ایک فلمی میگزین میں شائع رشی کپور کے انٹرویو میں نواز پر کی گئی تنقید کو اٹھا کر اسے نواز الدین صدیقی کے انٹرویو کے ساتھ جوڑ دیا تھا

،تصویر کا ذریعہpr

،تصویر کا کیپشنرپورٹر نے ایک فلمی میگزین میں شائع رشی کپور کے انٹرویو میں نواز پر کی گئی تنقید کو اٹھا کر اسے نواز الدین صدیقی کے انٹرویو کے ساتھ جوڑ دیا تھا

رشی کپور اور نواز الدين صدیقی کے درمیان الفاظ کی جنگ پر مبنی خبر چھاپ کر تنازع کو جنم دینے والے انگریزی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی غلطی کے لیے معافی مانگی ہے۔

20 مارچ کو اخبار کے دوسرے صفحے پر یہ مضمون شائع ہوا تھا۔ رپورٹر نے ایک فلمی میگزین میں شائع رشی کپور کے انٹرویو میں نواز پر کی گئی تنقید کو اٹھا کر اسے نواز الدین صدیقی کے انٹرویو کے ساتھ جوڑ دیا تھا۔

اخبار نے رشی کپور سے معافی طلب کرتے ہوئے لکھا ہے، ’رشی اور نواز کے عام مشاہدے کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر شائع کرنا ناپسندیدہ تھا۔ ہندوستانی سنیما کے دنیا کے اس ستارے کو دکھ پہنچانے کے لیے ہم معافی مانگتے ہیں۔‘

رشی کپور نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا، ’درختوں کے ارد گرد ناچنا بہت ہی مشکل کام ہے اور نوازالدين جیسے نئے ستاروں کے لیے یہ سمجھ پانا مشکل ہے کہ ہم جیسے ستاروں کے لیے بھی یہ کتنا مشکل تھا۔‘

ایک دوسرے سے کرتے ہیں محبت ’ہم‘

رجنی کانت کے خاص اور پرانے دوست امیتابھ بچن کریں گے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنرجنی کانت کے خاص اور پرانے دوست امیتابھ بچن کریں گے

بالی وڈ سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’كوچاديا‘ کے تامل ٹریلر ریلیز کے لیے شاہ رخ خان کو چنئی ایک پرائیویٹ جیٹ میں بلایا گیا۔

اب خبریں ہیں کہ اسی فلم کے ہندی ٹریلر لانچ کے لیے رجنی کانت خود ممبئی آئیں گے۔

پتہ چلا ہے کہ رجنی کانت کی نئی فلم ’كوچاديا‘ کے ہندی ٹریلر کا افتتاح ان کے خاص اور پرانے دوست امیتابھ بچن کریں گے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ کو ہونے والی اس تقریب سے پہلے امیتابھ بچن اپنی فلم ’بھوت ناتھ‘ کو بھی پروموٹ کرتے نظر آئیں گے۔

سری دیوی کی بیٹی جانوی پر نظرِعنایت

اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جانوی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والي ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناداکارہ سری دیوی کی بیٹی جانوی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والي ہیں

خبروں کے مطابق پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر جانوي کو لے کر فلم بنانے والے ہیں۔

کہا تو یہ بھی جا رہا ہے کہ جانوی کو جنوبی بھارت سے بھی مسلسل فلموں کے آفر آ رہی ہیں پر اپنی پہلی فلم کے لیے ان کے ترجیح کرن جوہر کی فلم زیادہ نظر آ رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق کرن ایک بار پھر ایک ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ جیسی نوجوانوں کی فلم بنانا چاہتے ہیں۔