مودی کی حمایت کا انوکھا انداز

،تصویر کا ذریعہPR
بھارتی پارلیمان لوک سبھا کے انتخابات میں ابھی تین چار ماہ باقی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ انتخابات کا بخار لوگوں پر سوار ہونے لگا ہے۔
عام لوگوں کے علاوہ گلیمر کی دنیا پر بھی اس کا اثر محسوس کیا جا سکتا ہے۔ ابھی سلمان خان اور نریندر مودی کی ملاقات کی سرخیاں یادوں سے دھندلی بھی نہیں ہوئی تھیں کہ ایک نئی خبر نے، یا یوں کہیں کہ ایک تصویر نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔
ماڈل اور اداکارہ میگھنا پٹیل نے کھل کر نریندر مودی کی حمایت کی ہے لیکن ان کا انداز ذرا انوکھا ہے۔
میگھنا نے بی جے پی کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی کی حمایت میں ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ ان تصاویر میں میگھنا نے بی جے پی کے انتخابی نشان کنول کے پھول سے پورے جسم کو ڈھک کر تصویریں بنوائی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ایک تصویر میں بغیر کپڑے پہنے نریندر مودی کے پوسٹر کے ساتھ نظر آ رہی ہیں جس پر مودی کے لیے ووٹ کی اپیل کی گئی ہے۔
اس سے پہلے ماڈل پونم پانڈے بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے برہنہ ہونے کی خواہش ظاہر کر کے موضوعِ بحث بن چکی ہیں لیکن کسی لیڈر کے لیے یہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔
نیہا دھوپيا اور یوراج سنگھ کی نزدیکیاں
انڈین کرکٹر وِراٹ کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انُشكا شرما کی دوستی کا ذکر ہر جگہ ہو رہا ہے لیکن اب ان خبروں میں ایک میں ایک اور نام شامل ہوگیا ہے۔
یہ نام ہے یوراج سنگھ اور نیہا دھوپيا کا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایسا نہیں ہے کہ پہلی بار کسی بالی ووڈ اداکارہ کا نام یوراج سنگھ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ نیہا دھوپيا سے پہلے یوراج کا نام کم شرما اور دیپکا پاڈوکون سے بھی جوڑا گیا ہے۔
یوراج سنگھ میدان کے باہر بھی مسلسل سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان کا نام پہلے بھی کئی اداکاراؤں کے ساتھ لیا چکا ہے۔
گلوکارہ اور اداکارہ صوفيا چودھری نے حال ہی میں ممبئی کے ایک بڑے ہوٹل میں ان کی سالگرہ کی پارٹی دی تھی اور اس تقریب میں یوراج سنگھ نیہا دھوپيا کے ساتھ پہنچنے تو ان کے افسانے مشہور ہونے لگے۔
اس پارٹی میں نیہا اور یوراج کی یہ دوستی سب کو اپنی جانب متوجہ کر رہی تھی۔
یوراج سنگھ فی الحال بھارتی کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں اور چھٹیاں منا رہے ہیں۔







