بالی وڈ راؤنڈ اپ: عالیہ کا مذاق اور شلپا کے لیے برطانوی پیشکش
عالیہ بھٹ کا مذاق

،تصویر کا ذریعہHoture Images
بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے جب سے فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی شو کافی ود کرن میں ایک سوال کا جو جواب دیا ہے تب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
کرن جوہر نے ان سے بھارت کے حالیہ صدر کا نام پوچھا تھا جس کے جواب میں عالیہ بھٹ نے ’پرتھوی راج چوہان‘ کہا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت کے رواں صدر پرنب مکھرجی ہیں۔ اسی لیے لوگ عالیہ بھٹ کی معلومات عامہ یعنی جنرل نالج کا مذاق ٹوئٹر پر اس انداز میں اڑا رہے ہیں۔ بعض ٹویٹس پیش ہیں:
جب عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ ’مودی کا پہلا نام کیا ہے؟‘
تو عالیہ کا جواب تھا ، ’اب کی بار‘
سوال: ’بھارت کو آزادی کب ملی؟‘
عالیہ بھٹ: ’جب فلم لگان میں بھوون نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف آخری گیند پر چھکا مارا۔‘
سوال: ’مائیكروسافٹ ( ایم ایس ) کا سب سے اچھا پروڈکٹ کون سا ہے؟‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
عالیہ بھٹ: ’ایم ایس دھونی۔‘
نام کا راز

،تصویر کا ذریعہhoture images
جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی فلم ’ہیرو پنتی‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے لیکن فلم سے زیادہ ان کے نام رکھنے کی کہانی دلچسپ نظر آتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹائیگر کے نام پر کئی طرح کے لطائف بھی سامنے آئے ہیں۔
ٹائیگر کا کہنا ہے کہ ان باتوں سے انھیں فرق نہیں پڑتا۔ لیکن آخر ان کا نام کیسے پڑا اس میں لوگوں کی دلچسپی ہے۔
اس کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا: ’میں بچپن میں سب کو کاٹتا رہتا تھا۔ میں بالکل جانوروں کی طرح حرکتیں کیا کرتا تھا۔ تو ممی پاپا نے میرا نام ہی ٹائیگر رکھ دیا۔‘
بہر حال ٹائیگر یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنے والد جیکی کی طرح نہیں ہیں بلکہ وہ ان کے برعکس بہت شرميلے مزاج کے ہیں۔
شلپا کو برطانوی شو کا آفر

،تصویر کا ذریعہGetty
سنہ 2007 میں برطانوی ریئلیٹی شو ’بگ برادر‘ جیت کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والی بالی وڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کو ایک دوسرے برطانوی شو کی پیش کش ہوئی ہے۔
برطانیہ کے ڈانس ریئلیٹی شو ’گاٹ ٹو ڈانس‘ میں شلپا کو جج بننے کی پیش کش ہوئی ہے تاہم انھوں نے اب تک اس کے لیے حامی نہیں بھری ہے۔
شلپا بھارت میں ’نچ بلیے‘ جیسے ڈانس ریلٹی شو کی جج رہ چکی ہیں اور وہ ابھی اس تجویز پر غور کر رہی ہیں۔
سنہ 2007 میں ’بگ برادر‘ جیتنے کے بعد ان کے فلمی کریئر کو زیادہ فروغ تو نہیں ملا لیکن ان کو کئی ٹی وی شوز ضرور ملے تھے۔
تعلیم کے مرید

،تصویر کا ذریعہAFP
اکثرو بیشتر افراد یہ سمجھتے ہیں کہ فلموں میں کام کرنے والوں کو تعلیم کی خاص ضرورت نہیں ہوتی لیکن خود اداکار ایسا نہیں سوچتے۔
نئی نسل کے اداکار ارجن کپور کہتے ہیں کہ تعلیم یافتہ ہونا بے حد ضروری ہے۔
ارجن کا خیال ہے کہ ’تعلیم ہر شعبے میں ضروری ہے۔ جیسے میں نے ایک فلم کی تھی ’ٹو سٹیٹس‘۔ مجھے یہ پہلے سے معلوم تھا کہ بھارت کی زبان، لباس، ثقافت اور طور طریقوں میں کافی تنوع ہے۔ ان معلومات کے سبب میرا کام آسان ہو گیا۔‘
ارجن نے حال ہی میں ’ٹو سٹیٹس‘ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اداکاری کی ہے جس میں انھوں نے ایک تمل لڑکے کا کردار ادا کیا ہے۔







