بالی وڈ راؤنڈ اپ

سلمان اگر حجام ہوتے!

سلمان خان نے بہت سے کردار نبھائے لیکن یہ بالکال نیا انداز ہے

،تصویر کا ذریعہcolors

،تصویر کا کیپشنسلمان خان نے بہت سے کردار نبھائے لیکن یہ بالکال نیا انداز ہے

بھارت میں عام انتخابات کے اختتام پر بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان حجامت کرتے ہوئے نائی کے اوتار میں نظر آئیں گے۔

دوسری جانب اداکار رنبیر کپور وڑا پاؤ فروخت کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

دراصل یہ صرف سلمان اور رنبیر تک ہی محدود نہیں بلکہ ان کے ساتھ بالی وڈ کے بہت سے سیلبریٹی سٹارز جلد ہی ٹی وی پر آنے والے ایک شو میں عام آدمی کی طرح مختلف کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

’مشن سپنے‘ نامی اس ٹی وی شو کا 27 اپریل سے آغاز ہو رہا ہے جس میں بالی وڈ کی بعض معروف شخصیتیں ’کامن مین کے کردار میں نظر آئیں گی۔‘

اطلاعات کے مطابق اس شو میں کرکٹر ہربھجن سنگھ نمکین فروخت کرتے ہوئے نظر آئیں گے تو گلوکار میکا سنگھ کڑک چائے بیچتے ہوئے۔ نوجوان اداکار ورون دھون قلي کا کام کریں گے اور اداکار رام کپور ٹیکسی ڈرائیور بن کر پیسے کمائیں گے۔

فلم ساز کرن جوہر ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر فوٹوگرافر بن کر وہاں آنے والے سیاحوں کی تصاویر اتاریں گے۔

ایوارڈز کے لیے وقت نہیں: کنگنا

فلم کوئن کو ناظرین اور ناقدین دونوں نے خوب سراہا ہے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنفلم کوئن کو ناظرین اور ناقدین دونوں نے خوب سراہا ہے

فلم ’کوئن‘ کی کامیابی سے کنگنا راناوت کو یہ یقین ہو چلا ہے کہ اس سال بہت سارے ایوارڈز ان کی جھولی میں آنے والے ہیں لیکن وہ ان کے بوجھ تلے دبنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

کنگنا کہتی ہیں کہ وہ ایوارڈز نہیں لیں گی اور جب ان سے اس کا سبب دریافت کیا گیا تو انھوں نے صاف گوئی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ ’ہرسال کم از کم 15-16 فلم ایوارڈز منعقد ہوتے ہیں۔ اور ایک ایوارڈ کے لیے کم از کم میں تین چار گھنٹے دینے پڑتے ہیں۔ اس کے علاوہ دو ڈھائی گھنٹے میک اپ کے لگا لیجیے۔ کل کتنا وقت ہوا حساب لگا لیجیے۔ میں تو اتنا ٹائم نہیں نکال سکتی اسی لیے ایوارڈز لینے سے انکار کر رہی ہوں۔‘

فلم کوئن کو ناظرین اور ناقدین دونوں نے خوب سراہا ہے لیکن حال ہی میں اس فلم کی کہانی کے متعلق ایک بات سامنے آئی ہے کہ اسی کہانی پر پہلے بھی فلم بن چکی ہے۔

دیپکا پاڈوكون کا انداز

بالی وڈ میں سونم کپور اور دیپکا پاڈوکون کے لباس اور انداز کی تعریف ہوتی ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبالی وڈ میں سونم کپور اور دیپکا پاڈوکون کے لباس اور انداز کی تعریف ہوتی ہے

دیپکا پاڈوکون کے لباس اور اسے زیب تن کرنے کے انداز سے اگر آپ متاثر ہیں تو اس میں کوئی مذائقہ نہیں لیکن نقل کرنے میں شاید دانشمندی نہیں ہے۔ ایسا دیپکا کا اپنا خیال ہے۔

اپنے دلربا انداز اور فیشن کے معاملے میں نمایاں رہنے والی اداکارہ دیپکا کہتی ہیں کہ ’فیشن کسی شخص کی پرسنالٹی کا تعارف ہوتا ہے۔ فیشن کے نام پر دوسروں کی نقل میں اپنے لیے کپڑے کا انتخاب کرنا آپ کی شناخت کو گم کر دیتا ہے، اس لیے ہمیشہ وہی پہننا چاہیے جو آپ پر پھبتا ہو۔‘

بالی وڈ میں سونم کپور اور دیپکا پاڈوکون کے لباس اور انداز کی تعریف ہوتی ہے۔ ایک بار اداکارہ کرینہ کپور نے کہا تھا کہ دیپکا پر ہر کپڑا اچھا لگتا ہے وہ جو چاہیں پہن سکتی ہیں۔