’انوشکا اور کوہلی کی خوشخبری، اب تیمور کا کیا ہو گا‘

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی

،تصویر کا ذریعہ@AnushkaSharma/Twitter

،تصویر کا کیپشنوراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کئی برس کے تعلقات کے بعد دسمبر 2017 میں اٹلی میں منعقدہ ایک تقریب میں رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے تھے

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اداکارہ انوشکا شرما نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس ان کے خاندان میں ایک نئے فرد کا اضافہ ہونے والا ہے۔

یہ بات وارٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہی۔

وراٹ اور انوشکا نے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنی ایک تصویر شائع کی جس کے نیچے لکھا ہے کہ ’اور پھر ہم تین تھے! آمد جنوری 2021 میں۔‘

یہ بھی پڑھیے

تصویر میں یہ جوڑا خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہا ہے جبکہ بلیک اینڈ وائٹ لباس میں ملبوس انوشکا کا ’بےبی بمپ‘ دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ وراٹ کوہلی آج کل انڈین پریمیئر لیگ کے مقابلوں کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کئی برس کے تعلقات کے بعد دسمبر 2017 میں اٹلی میں منعقدہ ایک تقریب میں رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے تھے۔

فلم رب نے بنا دی جوڑی سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کرنے والی انوشکا شرما بالی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ انوشکا اب ایک فلمساز بھی ہیں۔ ان کی کامیاب فلموں میں این ایچ ٹین جیسی فلمیں شامل ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک ویب سیریز 'پاتال لوک بنائی تھی جسے کافی سراہا گیا۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام

انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر عام ہوتے ہی فلمی ستاروں اور کرکٹرز کے علاوہ اس جوڑے کے مداحوں کی جانب سے جہاں مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا وہیں میمز بھی سامنے آنے لگے۔

رشی سنگھ نامی صارف نے ان دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 'دو خوبصورت لوگ ایک پیارے سے بچے کے ماں باپ بننے جا رہے ہیں، بہت بہت مبارک ہو'۔

جان نام کے ایک صارف نے لکھا 'بےبی کِنگ یا کوئین کا انتظار ہے‘۔ ایک مداح نے ’چھوٹے کوہلی‘ کی آمد کا خیرمقدم کیا تو ایک صارف نے اسے کورونا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کا ’سائیڈ ایفیکٹ‘ قرار دیا۔

دلچسپ بات یہ رہی کہ خبر تو انوشکا اور کوہلی کے بچے کی آمد کی تھی لیکن میمز میں اس سے زیادہ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے بیٹے تیمور کا ذکر رہا۔

کچھ لوگوں نے مزاحیہ میمز بناتے ہوئے لکھا کہ اس خوشخبری کا تیمور پر کیا اثر پڑے گا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ انوشکا اور کوہلی کے بچے کی اس دنیا میں آمد کے بعد وہ میڈیا کی توجہ کا نیا مرکز بن جائے گا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

ایک صارف نے لکھا ’اس خوشخبری کا تیمور پر کیا اثر پڑے گا‘۔ ایسے ہی ایک میم میں تیمور کے تصویر کے ساتھ لکھا تھا 'انوشکا کے بچے کی پیدائش کے بعد میڈیا اب اس کے پیچھے بھاگے گا' ہے بھگوان میری تو لائف خراب ہو گئی'۔

ایک اور میم میں تیمور کی تصویر کے نیچے لکھا گیا ' بھگوان یہ کیا ظلم ہے'۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے تقریباً چار سالہ بیٹے تیمور علی خان اپنی پیدائش کے بعد سے ہی انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت مقبول رہے ہیں اور ان کا شمار اس وقت انڈیا کے مقبول ترین ’سٹار کڈز‘ میں ہوتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں ماہ ہی کرینہ اور سیف علی خان نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ دوبارہ والدین بننے والے ہیں۔