انڈین اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی شادی

شادی

،تصویر کا ذریعہ@AnushkaSharma/Twitter

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی شادی کی افواہوں اور قیاس آرائیوں کے بعد دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پیر کو انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصاویر کے ساتھ شادی کی خبر شیئر کی۔

مزید پڑھیئے

،آڈیو کیپشن'میرا سفر ابھی تک بہت خوبصورت رہا ہے'

انڈین میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب اٹلی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے یہ الفاظ الگ الگ ٹویٹ کیے: 'آج ہم نے ہمیشہ کے لیے پیار میں بندھے رہنے کا عہد کیا ہے۔'

انھوں نے لکھا کہ وہ یہ خبر شیئر کر رہے ہیں۔ یہ ایک خوبصورت دن خاندان اور خیرخواہوں کی مدد اور پیار سے مزید خاص ہو گیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ 'ہمارے اس سفر میں اہم حصہ بننے کا شکریہ۔'

خیال رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی افواہوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ زوروں پر تھا۔ ان قیاس آرائیوں نے اس وقت زور پکڑا تھا جب گذشتہ دنوں انوشکا، ان کے والدین اور رشتے دار اٹلی کے لیے روانہ ہوئے اور وراٹ اور ان کے گھر والے بھی اٹلی روانہ ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی گذشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے قریب ہیں اور اکثر تقاریب میں انھیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔