’انڈین کامیڈی کنگ‘ کپل شرما نے گنی چترتھ سے شادی کر لی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- مصنف, سوپریا سوگلے
- عہدہ, بی بی سی ہندی
انڈین ٹیلیوژن پر ’کامیڈی نائٹز ود کپل‘ اور ’دا کپل شرما شو‘ کے ذریعہ دنیا بھر میں اپنے مداحوں کے دل میں اترنے والے کپل شرما نے کل شادی کر لی۔ ان کی شادی اور اس سے پہلے کی رسومات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔
ایک طویل عرصے تک ٹی وی سے دور رہنے کے بعد کپل دوبارہ اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
رواں برس 17 نومبر کو کپل شرما نے گنی چترتھ کی سالگرہ کے دن ان کی تصویر شیئر کی تھی اور ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے گنی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ کپل شرما جلد ہی اپنے کامیڈی شو کے ساتھ چھوٹے پردے پر واپس بھی آ رہے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
Instagram پوسٹ کا اختتام, 1
پہلی ملاقات
گنی چترتھ کا اصل نام بھونیت چترتھ ہے۔ انہیں پیار سے گنی بلایا جاتا ہے۔ ان کا تعلق انڈین ریاست پنجاب کے جلندھر شہر سے ہے۔
کپل شرما اور گنی کی پہلی ملاقات سنہ 2005 میں ہوئی تھی۔ اس وقت کپل کی عمر 24 اور گنی کی عمر 19 برس تھی۔
ایک اخبار کو دیے جانے والے انٹرویو میں کپل نے بتایا کہ ان دنوں وہ تھئیٹر کے شوز کی ہدایت کاری کیا کرتے تھے۔ اسی لیے وہ مختلف کالجوں میں جا کر طالب علموں کا آڈیشن لیا کرتے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGinni/instagram
کپل کے لیے گھر سے کھانا
انہیں آڈیشنز کے دوران کپل کی ملاقات گنی سے ہوئی۔ گنی نے کپل کے ساتھ ان کے ڈرامے میں کام بھی کیا۔ ان دنوں گنی ان کے لیے گھر سے کھانا لایا کرتی تھیں۔
گنی بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھتی تھیں۔ سنہ 2009 میں انہوں نے ٹی وی پر سٹینڈ اپ کامیڈی کے پروگرام ’ہنس بلیے‘ میں حصہ لیا۔ اس شو میں کپل شرما بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہMinal Patel
اس شو کے بعد گنی کو پنجابی فلم اور پنجابی ٹی وی ڈراموں کے لیے آفر آنے لگے۔ لیکن انہوں نے ایکٹنگ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔
فائنینس میں ایم بی اے کرنے والی گنی آخرکار اپنے والد کے کاروبار میں ان کا ہاتھ بنٹانے لگیں۔ گنی کی ایک چوٹی بہن بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہGinni/facebook
جب کپل پہلی بار گنی کے گھر ان کا رشتہ مانگنے گئے تو گنی کے والد نے انکار کر دیا تھا۔
دسمبر سنہ 2016 میں کپل نے گنی سے فون پر ایک بار پھر کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ اس بار سب کچھ کپل کی مرضی کے مطابق ہوا۔
مارچ 2017 میں کپل نے اپنے مداحوں سے ٹوئیٹر پر گنی کو اپنی ’شریک حیات‘ کہہ کر متعرف کروایا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
Instagram پوسٹ کا اختتام, 2
کپل اور گنی نے گذشتہ روز جلندھر میں شادی کر لی۔ فی الحال دونوں کہیں ہنی مون کے لیے نہیں جا رہے ہیں۔ کپل شرما جلد ہی اپنے شو کے ساتھ ٹی وی پر واپسی کر رہے ہیں اور وہ اس کی تیاری میں مصروف ہیں۔
شادی کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کے علاوہ کپل کریئر میں بھی نئی تیاری کے ساتھ قدم رکھنے جا رہے ہیں۔







