سونم کپور کی شادی میں فلمی ستاروں کا تانتا

سونم کی شادی

،تصویر کا ذریعہEXPANDABLES

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی آٹھ مئی کی شب کاروباری شخصیت آنند آہوجہ سے شادی ہو گئی ہے۔

یہ شادی بالی وڈ کی سب سے زیادہ دھوم والی شادیوں میں سے ایک کہی جا سکتی ہے۔

سونم آنند آہوجہ

،تصویر کا ذریعہAFP

سونم کپور اور آنند آہوجہ نے سکھ مذہب کی روایت کے تحت بالی وڈ کے شہر ممبئی میں شادی کی۔

بالی وڈ کی تقریباً تمام بڑی شخصیات اس شادی میں موجود تھیں۔

سونم کی شادی

،تصویر کا ذریعہEXPANDABLES

،تصویر کا کیپشنیہاں راجو ہیرانی اور ونود ودھو چوپڑہ کے ساتھ اداکارہ کنگنا راناوت کو دیکھا جا سکتا ہے

دن میں شادی کی ابتدا ہوئی اور شب میں استقبالیہ کے ساتھ یہ اختتام پذیر ہوئی۔

سونم کپور روایتی سرخ عروسی جوڑے میں نظر آئیں جبکہ ان کے بوائے فرینڈ اور اب شوہر آنند آہوجہ نے پیچ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

سونم کی شادی

،تصویر کا ذریعہEXPANDABLES

،تصویر کا کیپشنسنجے کپور کی بیٹی شادی میں اس انداز میں نظر آئيں

سونم کپور اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں اور انیل کپور گذشتہ چار دہائیوں سے فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔

سونم کی شادی

،تصویر کا ذریعہEXPANDABLES

،تصویر کا کیپشنسونم کو سوارا بھاسکر کے ساتھ یہاں دیھکا جا سکتا ہے

سونم کی شادی میں ان کی خاص دوست سوارا بھاسکر بھی شامل ہوئيں۔ سونم نے ٹاک شوز میں انھیں اپنی بہترین دوست قرار دیا ہے۔ دونوں نے فلم رانجھنا اور پریم رتن دھن پایو میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

سونم آنند آہوجہ

،تصویر کا ذریعہEXPANDABLES

شادی کی تقریب کے بعد استقبالیہ کا انتظام ممبئی کے دی لیلا ہوٹل میں رکھا گیا تھا جس میں بالی وڈ کے تقریباً تمام سٹارز نظر آئے۔

اس موقعے پر سونم اور آنند نے کیک کاٹ کر اپنی نئی زندگی کی ابتدا کی۔ کیک کاٹنے کے وقت سونم نے سفید سیاہ کے امتزاج والا لباس زیب تن کر رکھا تھا جکہ آنند آہوجہ ہند-مغربی طرز کی پوشاک میں نظر آئے۔

سونم کی شادی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشناداکارہ کرشمہ کپور اس انداز میں نظر آئيں
سونم آنند آہوجہ

،تصویر کا ذریعہEXPANDABLES

آنند دہلی کے معروف تاجر ہیں اور وہ شاہی ایکسپورٹ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ شادی کے دوران انیل کپور سفید رنگ کی شیروانی میں ملبوس روایتی انداز میں نظر آئے۔

سونم کپور کے چچا سنجے کپور اور بونی کپور بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہر جگہ موجود تھے۔

سونم کی شادی

،تصویر کا ذریعہEXPANDABLES

،تصویر کا کیپشنسونم کپور کے چچا سنجے کپور اپنے بیٹے کے ساتھ

بونی کپور اپنی دونوں بیٹیوں جھانوی اور خوشی کپور کے ساتھ نظر آئے جبکہ جھانوی اور خوشی تقریباً ہر جگہ ایک ساتھ نظر آئی۔

سونم کی شادی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

اس موقعے پر اداکارہ کرینہ کپور اپنے خاوند سیف علی خان اور بیٹے تیمور کے ساتھ جلوے بکھیرتی نظر آئی۔

سونم کی شادی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

دوسری جانب کسی بھی تقریب میں کم نظر آنے والے عامر خان بھی نظر آئے۔ انھوں نے سونم کی شادی میں اپنی اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ شرکت کی۔

سونم کی شادی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

بالی وڈ کے شہنشاہ کہے جانے والے معروف اداکار امیتابھ بچن بھی شادی میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

سونم کی شادی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشناداکارہ رانی مکھر جی

اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ رانی مکھر جی بھی وہاں اپنے اپنے انداز میں نظر آئیں۔

سونم کی شادی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

-