سونم کپور کی شادی سے قبل سنگیت کی محفل

،تصویر کا ذریعہRAINDROP MEDIA
بالی وڈ سٹار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور کی شادی ہو اور اس کا خاص اہتمام نہ ہو۔۔۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے! آٹھ مئی سنہ 2018 کو سونم کپور اور کاروباری شخصیت آنند آہوجا کی شادی ہو رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہRAINDROP MEDIA
شادی سے ایک دن قبل سنگیت یعنی رقص و موسیقی کے رت جگے کی روایتی محفل بالی وڈ کے ستاروں سے جگمگا اٹھی۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے بالی وڈ میں ایسے مواقع کم ہی آتے ہیں جب اتنی بڑی تعداد میں لوگ یکجا ہوں۔

،تصویر کا ذریعہRAINDROP MEDIA
یہ خوبصورت تصویر سونم کپور کی سنگیت یعنی رقص و موسیقی کے پروگرام کی ہے۔
اس سے قبل اتوار کو، سونم کپور کی مہندی کی رسم بھی اسی قدر دھوم دھام سے منائی گئی۔
منگل یعنی آٹھ مئی کو سونم کی شادی ہے اور اس دوران ان کے گھر معروف مہمانوں کا آنا جانا لگا ہوا ہے۔

،تصویر کا ذریعہRAINDROP MEDIA
سونم کپور کی دوست جیکلن فرنانڈس سنگیت کے پروگرام میں اس انداز ميں جلوہ افروز ہوئیں۔

،تصویر کا ذریعہRAINDROP MEDIA
یہ بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ اور دلہن سونم کپور اور ان کے والد انیل کپور شادی کی تقریب میں اس لباس میں ہوں گے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہKaranJohar/Instagram

،تصویر کا ذریعہEXPANDABLES
اداکارہ رانی مکھرجی اور ہدایت کار و فلم ساز کرن جوہر بھی سنگیت کی محفل میں موجود تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
اس تقریب میں فلم ساز فرح خان بھی اپنے تین بچوں کے ساتھ شریک ہوئیں۔ ہرچند کہ ان کے پاؤں میں چوٹ ہے لیکن وہ سونم کپور کی اس اہم تقریب کو چھوڑ نہیں سکتی تھیں۔

،تصویر کا ذریعہEXPANDABLES
اپنے زمانے کی معروف ترین اداکارہ ریکھا بھی وہاں پہنچي تھیں۔ یہاں انھیں فرح خان کے بچوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہRAINDROP MEDIA
اداکارہ سری دیوی اور فلم ساز بونی کپور کی بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور بھی اپنے انداز میں رتجگے کی تقریب میں شامل ہوئیں۔ جھانوی فلموں میں آنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔
۔









