عورت کے بھیس میں مرد کرداروں کی زندگی

مرد کردار

،تصویر کا ذریعہTwitter/Sunil Grover

،تصویر کا کیپشنکپل شرما کے کامیڈی شو میں تین مرد عورتوں کا کردار نبھاتے ہیں

ایک زمانہ تھا جب ایکٹنگ کے میدان میں خواتین نہ کے برابر تھیں اور اس وجہ سے مردوں کو ہی عورت بن کر ایکٹنگ کرنی پڑتی تھی۔

لیکن آج کے دور میں اداکاراؤں کے ہونے کے باوجود بھی ناظرین ایک مرد اداکار عورت کے طور پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

فلموں میں کئی اداکاروں نے خواتین کا کردار ادا کیا ہے جن میں رشی کپور، ششی کپور، محمود، امیتابھ بچن، گووندا، جاوید جعفری، اکشے کمار، شاہ رخ خان، عامر خان، رتیش دیش مکھ شامل ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر کردار کچھ مناظر یا ایک گانے تک محدود رہے ہیں۔ لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں ٹیلی ویژن پرعورتوں کے بھیس میں مرد مزاحیہ کردار بہت زیادہ مشہور ہوئے ہیں۔

بی بی سی نے ایسے ہی کچھ اداکاروں سے بات کی، جنہیں ان کے خواتین اوتار نے مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا۔

کیکو شاردہ

،تصویر کا ذریعہSet India

،تصویر کا کیپشنکیکو شاردہ نے ایسےکئی کردار نبھائے ہیں

كیكو شاردا سب سے پہلے لڑکی کے بھیس میں گریٹ انڈین کامیڈی شو میں نظر آئے تھے۔ کپل شرما کے شو سے وہ پلک کے نام سے مشہور ہوئے تھے۔

کیکو کا کہنا ہے کہ ' کپل کے شو کے لیے گتھی کے کردار کی جوڑی کے لیے پلک کو لایا گیا۔ ایسے کردار ادا کرنے میں یہی فکر رہتی ہے کہ آپ کہیں آپ گھٹیا کامیڈی نہ کر بیٹھیں اس طرح کا کردار بھی معتبر اورخوبصورت لگنا چاہئیے'۔

كیكو کہتے ہیں، 'ہمیں آواز اور باڈی لینگویج دونوں کو کنٹرول کرنا پڑتا ہے۔ کیکو کہتے ہیں کہ 'میں نے جو دوسرے کردار کیے وہ بھی پسند کیے گئے۔ لیکن مزہ تب آیا جب کچھ آنٹیوں نے آ کر مجھ سے کہا کہ وہ میری جیسی بیٹی چاہتی ہیں'۔

سمیر پریچا

،تصویر کا ذریعہPress Eye

،تصویر کا کیپشنناظرین کو مردوں کورتوں کے کردار میں پسند آ رہے ہیں

وہ کہتے ہیں، 'ایک اداکار کے طور پر میرے لیے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ ہاں پہلے پہلے فکر ہوتی تھی کہ کوئی میرے بچوں سے یہ نہ کہہ دے کہ تمہارے پاپا تو تمہاری ماں ہے، لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا'۔

سمير پسريچا نے جب پممي آنٹی بننے کی سوچی، تب انہوں نے اپنی کمیونٹی کی عورتوں کو ہی ذہن میں رکھا۔

وہ اپنی مقبولیت کا کریڈٹ آپنے پممي آنٹی کے کردار کو ہی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس کردار نے انہیں دنیا بھر میں مقبول بنایا ہے۔

سمير کہتے ہیں، 'میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ایسا کچھ کروں گا۔ کبھی کبھی ویڈیو بنا کر دوستوں کو بھیجتا کرتا تھا اور انہیں یہ ویڈیو پسند آتے تھے۔ آہستہ آہستہ پممي آنٹی کی ڈیمانڈ بڑھتی گئی اور وہ بنتی چلی گئی'۔

وہ کہتے ہیں، "میرے خاندان کو یہ بالکل پسند نہیں تھا. کچھ لوگوں نے میرے والد کو فون کیا کہ اگر اس کے پاس کام نہیں ہے تو ٹھیک ہے لیکن یہ سب تو نہ کرے۔‘

یہی قصہ سنیل گروور اور اصغر علی جیسے باقی مرد اداکاروں کے ساتھ بھی ہیں جنہوں نے عورت کا کردار نبھا کر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ۔علی اصغر کپل شرما کے شو میں دادی کا کردار نبھاتے ہیں۔