75ویں گولڈن گلوب میں سب نے سیاہ لباس کیوں پہنے؟

،تصویر کا ذریعہAFP
75 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلم 'تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، مسوری' اور 'لیڈی برڈ' کی دھوم رہی۔
'تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ' کو بیسٹ موشن پکچرز (ڈرامہ) کے ساتھ مجموعی طور پر چار ایوارڈز ملے جبکہ 'لیڈی برڈ' نے کامیڈی اور میوزیکل کے زمرے میں بہترین موشن پکچرز کے ساتھ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
فلم سیریز 'بگ لٹل لائیز' کو ٹی وی کے زمرے میں بہترین ٹی وی سیریز کے ساتھ چار ایوارڈز ملے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
معروف اداکارہ اوپرا ونفری کو انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں نمایاں خدمات کے لیے 'سیسل بی ڈی میلے' ایوارڈ سے نوازا گیا اور ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ان کی تقریر کو لوگوں نے بہت سراہا۔ انھوں نے تقریب کے 'موڈ' کی عکاسی کرتے ہوئے کہا 'افق پر ایک نیا دن ابھرا ہے'۔
75 ویں گولڈن گلوب ایوراڈز کی تقریب لاس اینجلس کے بیورلی ہلز میں ہوئی جس میں ریڈ کارپٹ پر فنکاروں نے سیاہ لباس زیب تن کیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انھوں نے 'ٹائمز اپ' مہم کی حمایت میں سیاہ لباس پہنے تھے جو کہ جنسی تشدد اور ہراس کے شکار افراد کی حمایت میں حال میں سامنے آئی ہے۔
خیال رہے کہ ہالی وڈ میں جنسی ہراسگی کے معاملات سامنے آنے کے بعد منعقد ہونے والی یہ پہلی بڑی تقریب تھی۔

،تصویر کا ذریعہFox
ڈرامہ کی کیٹیگری میں بہترین اداکار کا ایوارڈ گیری اولڈمین کو فلم 'ڈارکسٹ آور' میں اداکاری کے لیے دیا گیا جبکہ اسی شعبے میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ 'تھری بل بورڈز' کی اداکارہ فرانسس میکڈورمانڈ کو ملا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کامیڈی اور میوزیک کے زمرے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیمز فرینکو کو فلم 'دا ڈیزاسٹر آرٹسٹ' میں اداکاری کے لیے ملا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سوئرسے رونن کو فلم لیڈی برڈ میں ان کی اداکاری کے لیے ملا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
معاون اداکار کا ایوارڈ تھری بل بورڈ میں اداکاری کے لیے سیم راک ویل کو ملا جبکہ معاون اداکارہ کا ایوارڈ ایلیسن جینی کو فلم 'آئی، ٹونیا' کے لیے ملا۔
بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ 'دا شیپ آف واٹر' کے لیے گلرمو ڈیل ٹورو کو ملا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بہترین سکرین پلے کا ایوارڈ بھی تھری بل بورڈ کے حصے میں آیا جبکہ بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ 'کوکو' کو ملا۔
بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا ایوارڈ 'ان دا فیڈ' کو ملا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ٹی وی کے میدان میں بہترین اداکار کا ایوارڈ انڈین نژاد اداکار اور سٹینڈ اپ کامیڈین عزیز انصاری کو 'ماسٹر آف نن' کے لیے دیا گیا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ریچل بروسنن کو 'دا مارولس مسز میزل' کے لیے دیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اداکارہ نکول کڈمین کو بگ لٹل لائیز ٹی وی سیریز کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوراڈ ملا اور اسی زمرے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ایوان میکگریگور کو 'فارگو' کے لیے ملا۔
۔







