گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلم ’دا ریویننٹ‘ کی دھوم

73ویں گلوڈن گلوب ایوارڈ کا انعقاد کیلیفورنیا کے بیورلی ہلز میں ہوا تھا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن73ویں گلوڈن گلوب ایوارڈ کا انعقاد کیلیفورنیا کے بیورلی ہلز میں ہوا تھا

کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والے 73 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلم ’دا ریویننٹ‘ کی دھوم رہی۔ اس نے سب سے مقبول بہترین ڈرامائی فلم کا انعام جیت کر اس سال کا گولڈن گلوب ایوراڈز جیت لیا ہے۔

لیو نارڈو ڈی کیپریو نے اسی فلم کے لیے بہترین اداکار جبکہ الیجاندرو جی اناریتو نے بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ حاصل کیا۔

ہدایتکار رڈلے سکاٹ کی مشہور فلم ’دا مارشن‘ جسے بہترین مزاحیہ یا میوزیکل فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا تھا، نے معروف فملی ستارے میٹ ڈیمن کو مزید ایک گلوب ایوراڈ جتوایا۔

لیوناردو کو فلم دا ریونینٹ کے لیے بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گيا

،تصویر کا ذریعہTwentieth Century Fox

،تصویر کا کیپشنلیوناردو کو فلم دا ریونینٹ کے لیے بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گيا

بری لارسن کو فلم میں بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا جبکہ جینیفر لارنس نے بہترین مزاحیہ اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

برطانوی فاتحین جن میں کیٹ ونسلٹ بھی شامل ہیں انھوں نے فلم ’سٹیو جابس‘ میں اپنے کردار ایپل گرو کے لیے بہترین سپورٹنگ (معاون) اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

کیٹ ونسلٹ کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکیٹ ونسلٹ کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا

گلوکار سیم سمتھ نے بونڈ فلم سپیکٹر کے گانے ’دا رائٹنگ آن دا وال‘ اور بی بی سی کے ٹیلی ویژن سیریل ’اڈیپشن آف وولف ہال‘ کے لیے بہترین گلوکاری کا ایوارڈ جیتا۔

جنیفر لارنس کو میوزیکل اور کامیڈی کے درجے میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنجنیفر لارنس کو میوزیکل اور کامیڈی کے درجے میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا

ٹیلی ویژن کی کیٹیگریز میں ایمازون مجموعی طور پر بڑا فاتح تھا جس نے سٹریمنگ سروسز کے اصل ڈراموں ’مسٹر روبوٹ اور موزارٹ اِن دا جنگل‘ کے لیے علیحدہ علیحدہ دو ایوارڈ جیتے۔

،تصویر کا ذریعہGetty