فلم ’بوائے ہُڈ‘ نے تین گولڈن گلوب ایوارڈز جیت لیے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
امریکہ کے شہر نیو یارک میں منعقد ہونے والے گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلم ’بوائے ہُڈ‘ کو سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل ہوئے ہیں۔
گولڈن گلوب ایوارڈز میں بوائے ہُڈ کو بہترین فلم ڈرامہ، فلم کے ڈائریکٹر رچرڈ لنکلیٹر کو بہترین ڈائریکٹر اور پیٹریشیا آرکٹ کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا ہے۔
جولیئن مور کو ’سٹل ایلس‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔
برطانوی اداکار ایڈی ریڈمین کو ’تھیوری آف ایوری تھنگ‘ میں پروفیسر سٹیفن ہوکنگ کا کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ہے۔
گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلم اور ٹی وی کے اداکاروں کو ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔
بہترین ٹی سیریز کا ایوارڈ ’دا افیئر‘ کو دیا گیا جبکہ بہترین ڈرامہ اداکار کا ایوارڈ کیون سپیسی کو ’ہاؤس آف کارڈز‘ کے لیے دیا گیا۔
بہترین ڈرامہ اداکارہ کا ایوارڈ روتھ ولسن کو ڈرامہ ’دا افیئر‘ کے لیے ملا۔
ڈاؤنٹن ایبے ٹی وی سیریز میں فروگیٹ کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







